شمالی کوریا کے ساتھ بات چیت جاری رکھنے پر امریکہ۔جنوبی کوریا تیار

0
0

سیول؍؍؍جنوبی کوریا اور امریکہ نیوکلیائی تخفیف اسلحہ کے مسئلہ پر شمالی کوریا کے ساتھ بات چیت کرنے کو تیار ہے اور دونوں ممالک نے اس مسئلہ پر اپنی رضامندی کا اظہار کیا ہے ۔جنوبی کوریا کے صدارتی دفتر نے سنیچر کو کہا ہے کہ صدر مون جئی ان نے امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ سے فون پر بات چیت کی ہے ۔ دونوں لیڈروں نے شمالی کوریا کے ساتھ نیوکلیائی تخفیف اسلحہ کے موضوع پر بات چیت جاری رکھنے کے سلسلے میں اپنی رضامندی کا اظہار کیا ہے ۔اس سے پہلے منگل کو شمالی کوریا نے امریکہ سے نیوکلیائی تخفیف اسلحہ معاہدے پر رعایت دینے کی درخواست کی ہے ۔واضح رہے کہ حال ہی میں شمالی کوریا نے دھمکی دیتے ہوئے کہا تھا کہ اگر امریکہ اس سال کے آخر تک نیوکلیائی تخفیف اسلحہ پر بات چیت کے سلسلے میں کسی طرح کی رضامندی بنانے میں ناکام رہتا ہے تو وہ اپنی نیوکلیائی اور بیلسٹک میزائلوں کا تجربہ دوبارہ شروع کردے گا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا