پونچھ میں ہمدرد فاؤنڈیشن کی جانب سے کل ہند اردو مشاعرہ منعقد

0
0

علینا عطرت و توصیف تابش سمیت مقامی و بیرون ریاست شعراء نے کی شرکت
تنویرپونچھی

پونچھ؍؍پونچھ کے نامور تنظیم ہمدرد ہیومن ویلفیئر سوسائٹی کے زیر اہتمام آج ڈاک بنگلہ پونچھ میں ایک روزہ کل ہند اردو مشاعرہ منعقد ہوا جس میں بیرون ریاست ممبئی سے عالمی شہرت یافتہ شاعرہ علینا عطرت و ریاست جموں و کشمیر کے عالمی شہرت یافتہ شاعر توصیف تابش کے علاوہ بڑی تعداد میں مقامی شعراء نے بھی اپنے اپنے کلاموں سے سامعین کو محظوظ کیا بیرون ریاست سے علینا عطرت کے علاوہ ورون آنند نے شرکت کی جبکہ ریاست سے توصیف تابش بشیر مہتاب و مشہور خاتون شاعری روبینہ میر کے علاوہ مقامی شعراء میں مختشم اختشام مولانا ریاض ضیائی خرشید کرمانی شیخ سجاد پونچھی قابل ذکر ہیں اس موقع پر ایس ایس پی ریلویز جموں ارشاد چوہدری بطور مہمان خصوصی رہے جبکہ ڈسٹرکٹ ٹریفک انسپکٹر ستیش کمار رینا نے بطور مہمان ذی وقار شرکت کی پروگرام میں سری مستان ٹرائیبل ویلفیئر فاؤنڈیشن نے بھی تعاون پیش کیا جبکہ ہارون راٹھور نے نظامت کے فرائض انجام دیے پروگرام کا آغاز چئیرمین ہمدرد ہیومن ویلفیئر سوسائٹی عباس ملک نے شرکاء شعراء و حاضرین کا مشاعرے میں خیر مقدم کیا۔ جبکہ اسد نعمانی چئیرمین سری مستان ٹرائیبل ویلفیئر ٹرسٹ نے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔پروگرام میں عثمان چوہدری لیکچرر عطا اللہ شاد بلاک پونچھ سے بی ڈی سی چئیرمین جمیل کوہلی کے علاوہ کئی دیگر معزز شخصیات نے شرکت کی۔

 

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا