یواین آئی
نئی دہلی ؍؍کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے اناؤ کی عصمت دری کی شکار لڑکی کی موت کو انسانیت کو شرمسار کرنے والا واقعہ بتایااور کہاکہ متاثرہ لڑکی کے انصاف اور تحفظ کی امیدمیں دم توڑنے سے وہ پریشان ہیں ۔مسٹر گاندھی نے ٹوئیٹ کیا،‘‘ اناؤ کی معصوم بیٹی کی تکلیف دہ اوردل دہلادینے والی موت ،انسانیت کو شرمسار کرنے والے واقعہ سے سکتہ میں ہوں۔ ’’انھوں نے واقعہ پر انتہائی غم وغصہ کااظہار کرتے ہوئے متاثرہ کے خاندان کے تئیں ہمدردی ظاہر کی اور کہاکہ اس مشکل گھڑی میں وہ غم زدہ خاندان کے ساتھ ہیں ۔انھوں نے کہا،‘‘ غم کی اس گھڑی میں متاثرہ خاندان کے تئیں میں اظہار ہمدردی کرتاہوں ۔