بنکروں کی تعمیر سرحدی عوام کیلئے بے سود‘

0
0


سانحہ بانڈی چیچیاں سرحدی کشیدگی پر فوری روک لگائی جائے :مفتی فاروق حسین مصباحی
اعجاز الحق بخاری

پونچھ؍؍سرحدی کشیدگی سے انسانی جانوں کا زیاں انتہائی افسوسناک ہے بنکروں کی تعمیر سے سرحدی عوام کا کوئی فایدہ نہیں ہوا مرکز میں برسر اقتدار بھاجپا سرکار مکمل طریقے عوامی اہمیت کے کام انجام دینے میں ناکام ہوچکی ہے ۔ ان خیالات کا اظہار قاضی شہر پونچھ مرکزی خطیب مولانا مفتی فاروق حسین مصباحی نے جمعہ کے موقعہ پر کیا انہوں اپنے جمعہ کے خطبہ میں کہا کہ سرحد پر دن بدن انسانی جانوں کا زیاں بہت تکلیف دہ ہے ہر تیسرے دن نوجوان لاشوں کے اٹھنے سے بہت ٹوٹ چکے ہیں حکومت حالات ٹھیک ہیں‘ کی رٹ لگائے ہوئے ہے سرحد کی عوام سرحد پر خوف کی زندگی جینے پر مجبور ہے۔ انتظامیہ کی جانب سے بی ٹی وی ٹو فلاپ شو تھا انتظامیہ جوابدہ نہیں ہے جو کہ شرمناک اور افسوسناک ہے ہندوپاک ممالک کب ہوش کے ناخن لیں گے؟ نسلیں تباہ ہورہی ہے باندی چیچیاں سول علاقہ ہے جہاں پر خاصی تعداد میں لوگ رہتے ہیں اس میں بھاری گولوں سے نشانہ بناکر انسانی جانوں کا زیاں تکلیف دہ ہے انہوں نے کہا کہ میں اس بار شہید ہونے والوں کے کنبوں کے ساتھ تعزیت کا اظہار کرتا ہوں اور انکے لئے بخشش کی دعا کرتا ہوں اور حکومت سیفوری مانگ کرتا ہو کہ سیز فائر کی خلاف ورزی پر مکمل پابندی لگائی جائے اور وطن عزیز کی قیادت سے مطالبہ کرتا ہوں قیام امن مین پہل کریں تاکہ فوری سرحدی خون خرابے کو روکا جاسکے ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا