راجوری توی کی حالت خستہ اور تباہ کن،شہر کی خوبصورتی پر بھی پڑرہا ہے اثر

0
0

جموں توی کی طرز پر راجوری توی کو بھی فروغ دیا جائے
راجوری توی کی ڈیولپمنٹ سے آس پاس کی آبادی والے علاقوںکو بھی تحفظ ملے گا
عمرارشدملک

راجوری :قصبہ راجوری ایک چھوٹا اور خوبصورت قصبہ ہے جس کے چاروں طرف بڑئے بڑئے خوبصورت پہاڑ بھی ہیں اور قصبہ کے بیچ و بیچ ایک خوبصورت ندی (راجوری توی) بہتی ہے اور اس ندی کے دونوں طرف راجوری قصبہ بسہ ہوا ہے لیکن اس وقت اس ندی کی حالت کافی خراب اور تباہ کن ہو رہی ہے کیونکہ راجوری توی میں گندہ پانی جمع ہورہا ہے اور شہر کی گندگی بھی اس میں شامل ہورہی ہے جس پر آج تک کسی نے کوئی ایکشن نہیں لیا ۔ راجوری توی خاص طورپر درہالی پُل سے لیکر سالانی پُل تک کا جو علاقہ ہے اس سے راجوری شہر کی خوبصورتی کا احساس بھی ہوتا ہے لیکن اب اس تعمیر وترقی کی اشد ضرورت ہے کیونکہ شہر کی خوبصورتی کم ہوتی جارہی ہے ۔ جموں توی کی طرز پر راجوری توی کی تعمیروترقی کی جائے جس کے فائدے ہونگے ایک تو ندی خوبصورت ہوجائے گی اور دوسرا ندی کے آس پاس کی آبادی کو مضبوط تحفظ حاصل ہوجائے گا ۔ راجوری توی کے دونوں طرف کافی جگہ موجود ہے جس پرپیدل چلنے کے لئے ٹریک بھی تعمیر کیا جاسکتا ہے جہاں صبح شام لوگ چکر لگا سکتے ہیں اور جموں توی کی طرز پر راجوری توی کے دونوں طرف پیڑ پودے بھی لگے جاسکتے ہیں ۔ ذرائع کے مطابق راجوری توی پر آج تک کسی بھی قسم کے بڑئے پیمانے پر باندھ بنانے کا کام نہیں ہوا اور نہ ہی کسی آفیسریا ضلع انتظامیہ نے اس کی تعمیروترقی کے لئے کوشش کی ہو۔راجوری توی کے دونوں طرف سینکڑوں مکان بھی ہیں جہاں ہر سال بارش کے موسم میں پانی گھروں میں گھس جاتا ہے لیکن پھر بھی متعلقہ محکمہ یا انتظامیہ نے اس کی طرف توجہ نہیں دی ۔ راجوری توی کو خوبصورت بنانے کے لئے ضلع انتظامیہ کوایک بڑا پروجیکٹ تیار کرنا ہوگا جس سے راجوری توی خوبصورت بھی ہو اور آس پاس کے گھروں کو تحفظ بھی حاصل ہوسکے۔

 

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا