عمرارشدملک
راجوری : ضلع ترقیاتی کمشنر راجوری محمد نظیر شیخ نے راجوری قصبہ میں زیر تعمیر روڈ پروجیکٹوں کا معائنہ کیا جبکہ اس موقع پر ایڈیشنل ڈی سی راجوری شیر سنگھ ،ائے سی ڈی راجوری سشیل کمار کھجوریہ ،ایگزیکٹو انجینئر پی ڈبلیوڈی زبیر احمد ،ڈپٹی ڈائریکٹر پلاننگ بلال میر اور ساتھ میں پی ڈبلیوڈی اور آر ای ڈبلیو کے انجینئراور دیگر آفیسران بھی موجود تھے۔راجوری قصبہ کے بڑئے اہم پروجیکٹوں میں بیلا کالونی نکاسی آب کے نظام کی تعمیراور سڑک کی بلیک ٹاپنگ اور سرکلر روڈ کی بلیک ٹاپنگ شامل ہیں ۔ضلع ترقیاتی کمشنر راجوری محمد نظیر شیخ نے سرکلر روڈ کا تفصیلی دورہ کرتے ہوئے کام کا معائنہ کیا اور اس کو شہر کے لئے اہم اور متبادل قرار دیا اور کہا کہ اس روڈ سے شہر میں جام کا سلسلہ بند ہوجائے گا ۔وہیں ضلع ترقیاتی کمشنر راجوری کو اس بات سے بھی آگاہ کیا گیا کہ اس روڈ پر ابتدائی کام محکمہ دیہی ترقی کے ذریعہ انجام دیا گیا ہے اور اب محکمہ پی ڈبلیوڈی راجوری نے اس پر ٹینڈر کر کے کام شروع کیا ہے ۔اس موقع پر ایگزیکٹو انجینئر راجوری نے بتایا کہ مذکورہ سڑک پر کام جاری ہے اور جلد ہی مکمل کرلیا جائے گا ۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ سڑک کی چوڑائی 40میٹر کی ہے۔بیلا کالونی سڑک کا جائزہ لیتے ہوئے ضلع ترقیاتی کمشنر راجوری پی ڈبلیوڈی آفیسران کو ہدایت دی کہ وہ سڑک کے ساتھ ساتھ نکاسی آب کے لئے نالیوں کے مناسب نظام کے ساتھ بلیک ٹاپنگ کو جلد سے جلد شروع کرئے تاکہ ٹریفک کا رخ موڑ دیا جاسکے جس سے ٹریفک جام کو کم کیا جاسکے ۔ یہاں یہ تذکرہ کرنا مناسب ہے کہ بیلا سڑک منڈی کھیورہ روڈ سے ٹریفک کے جام کو کم کرنے کے مقصد سے تعمیر کی گئی ہے ۔ ضلع ترقیاتی کمشنر راجوری نے بتایا کہ راجوری میں زیر تعمیر پروجیکٹوں پر ہورہے کاموں میں تیزی لائی جارہی ہے تاکہ جلد از جلد پروجیکٹوں کو مکمل کیا جاسکے ۔