مقتولہ ڈاکٹر کے والد نے انکاونٹر کو راحت سے تعبیر کیا

0
0

انکاونٹر پر ملزمین کی مائوں نے شبہات کا اظہار کیا
یواین آئی

حیدرآباد؍؍شہر حیدرآباد کے سائبر آباد پولیس کمشنریٹ کے حدود میں 26سالہ وٹرنری ڈاکٹر کی اجتماعی عصمت دری کے بعد اس کے قتل اور لاش کو جلادینے کی واردات میں ملوث ملزمین کے انکاونٹر کی اطلاع پر مقتولہ ڈاکٹر کے ارکان خاندان نے پولیس کا شکریہ ادا کیا۔میڈیا سے بات کرتے ہوئے وٹرنری ڈاکٹر کے والد نے کہاکہ یہ انصاف نہیں ہے ،ہم ہماری بیٹی سے محروم ہوئے لیکن یہ ہمارے لئے راحت ہے ۔پولیس نے کہا تھا کہ وہ فوری کارروائی کرے گی۔متقولہ کی بہن نے کہاکہ انہیں اس انکاونٹر کی اطلاع پر کافی خوشی ہوئی ہے ۔یہ انکاونٹر ایک مثال قائم کرے گا۔انہوں نے تعاون پر پولیس اور میڈیا کا شکریہ ادا کیا۔مقتولہ ڈاکٹر کے والد نے بھی تلنگانہ پولیس سے اظہار تشکر کیا۔اُدھر شہر حیدرآباد کے سائبر آباد پولیس کمشنریٹ کے حدود میں 26سالہ وٹرنری ڈاکٹر کی اجتماعی عصمت دری کے بعد اس کے قتل اور لاش کو جلادینے کی واردات میں ملوث تمام چار ملزمین انکاونٹر میں ہلاکت پر ملزمین کے ارکان خاندان نے شبہات کااظہار کیا۔ ملزم نمبر ایک عارف کی ماں اور ایک ملزم چنا کیشولو کی ماں نے کہا کہ ان کے بیٹوں سے ناانصافی کی گئی۔یہ دونوں مائیں انکاونٹر میں ان کے بیٹوں کی ہلاکت کی اطلاع پر غمزدہ ہوگئیں اور ان کی آنکھوں سے آنسو روا ہوگئے ۔انہوں نے کہاکہ عدالت کی جانب سے ان کو سزا دی جانی چاہئے تھی تاہم پولیس نے ناانصافی کرتے ہوئے ان کو ہلاک کیا ہے ۔انہوں نے اس انکاونٹر کو غلط اور غیر منصفانہ قراردیا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا