قومی انسانی کمیشن نے جانچ کی ہدایت دی

0
0

یواین آئی

حیدرآباد؍؍حیدرآباد میں ویٹرنری ڈاکٹر کی عصمت دری’ قتل اور لاش کو جلا دینے کے سنسنی خیز واقعہ کے ملزمین کے انکاؤنٹر واقعہ پر قومی انسانی حقوق کمیشن نے جانچ کی ہدایت دی ہے ۔ اس انکاؤنٹر کے بعد ملک بھر میں اس پر مختلف تنظیموں کی جانب سے شبہات ظاہر کئے جارہے تھے ۔ قومی انسانی حقوق کمیشن نے اس واقعہ پر ازخود کارروائی کرتے ہوئے تلنگانہ پولیس کو نوٹس جاری کی ہے ۔ کمیشن نے انکاؤنٹر کی تفصیلات معلوم کرنے کے لئے ایک ٹیم کو انکاؤنٹر کے مقام پر بھیجنے کی ڈی جی کو ہدایت دی ہے ۔ اس ٹیم کا کام مقام انکاؤنٹر کی تفصیلات حاصل کرتے ہوئے اسے کمیشن کے سامنے پیش کرنا ہوگا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا