واشنگٹن ، 6 دسمبر (اسپوتنك) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جمعرات کو کہا کہ چین کے ساتھ تجارت کے تعلق سے ان کے انتظامی حکام کی بات چیت صحیح سمت میں آگے بڑھ رہی ہے جس کے 15 دسمبر تک بہتر نتائج آنے کی توقع ہے ۔مسٹر ٹرمپ نے کہا’’یہ بات چیت درست سمت میں آگے بڑھ رہی ہے، ہمارے درمیان کئی بڑے مسائل پر گفت وشنید ہو رہی ہے ۔ چین کے ساتھ ہماری اچھی بات چیت ہو رہی ہے‘‘۔ انہوں نے کہا کہ اس بات چیت کے 15 دسمبر تک ٹھوس نتائج آنے کی توقع ہے ۔اگر دونوں فریق 15 دسمبر تک کسی تجارتی معاہدے پر نہیں پہنچتے ہیں، ایسی صورت میں امریکہ کا 300 ارب ڈالر مالیت کے چینی سامان پر اضافی چارج لگانے کا منصوبہ ہے ۔ اس طرح کے اقدامات کا مطلب ہو گا کہ امریکی بازار میں آنے والے چین کے سبھی سامان پر ہیوی ڈیوٹی لگائی جائے گی ۔