قومی شاہراہوں پر حادثوں کو کم کرنے کے لئے حکومت سنجیدہ

0
0

نئی دہلی؍؍قومی شاہراہوں پر ہونے والے حادثوں کو کم کرنے کے سلسلے میں حکومت سنجیدہ ہے اور اس کے لئے ریاستی حکومتوں کے ساتھ تعاون اور تال میل بنانے کے ساتھ ساتھ سبھی ضروری قدم اٹھارہی ہے ۔نقل و حمل کے مرکزی وزیر نتن گڈکری نے جمعرات کو لوک سبھا میں وقفہ سوال کے دوران ایک سوال کے جواب میں کہا کہ قومی شاہراہوں پر ہونے والے حادثے باعث تشویش ہیں۔ان راستوں پر ہونے والے حادثوں کو روکنے کے لئے کئی قدم اٹھائے گئے ہیں ،جن کے نتیجے مستقبل میں دیکھنے کو ملیں گے ۔مسٹر گڈکری نے کہا کہ جن راستوں پر عموماً حادثے ہونے کا خدشہ زیادہ ہوتا ہے کہ ان کی شناخت کرنے کے لئے تقریباً 14ہزار کروڑ کا منصوبہ بنایاگیاہے ۔اس کے تحت سبھی ایسے مقامات جہاں حادثے ہونے کا خطرہ زیادہ ہوان کی شناخت کرکے ان کا حل نکالا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ ڈیزائن میں خامی کی وجہ سے ہونے والے حادثوں کے لئے تفصیلی پروجیکٹ رپورٹ (ڈی پی آر)تیار کرنے والے افسروں کو بھی ذمہ دار ٹھہرایا جائے گا۔ڈی پی آر تیار کرنے میں اب عالمی سطح کی تکنیک کا استعمال کیاجائے گا تاکہ ایسی جگہوں پر حادثوں کو کم کیاجاسکے ۔مرکزی وزیر نے کہا کہ ملک کے مختلف ٹول پلازا پر فی الحال 448ایمبولینس تعینات کی گئی ہیں۔سبھی ریاستوں کی جانب سے ایمبولینس کا مطالبہ کیا جاتا ہے لیکن زیادہ حادثے والی شاہراہوں کے حساب سے ایمبولینس تقسیم کی گئی ہیں۔حکومت حادثوں کو کم سے کم کرنے کے لئے سبھی اقدامات پر غور کررہی ہے ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا