واشنگٹن،5دسمبر(اسپوتنک)امریکہ اور سوڈان نے 23برسوں کے لمبے فرق کے بعد ایک دوسرے کے یہاں اپنے سفیر تعینات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
امریکی وزیر خارجہ مائک پومپیو نے بدھ کو ایک بیان جاری کرکے یہ اطلاع دی۔
مسٹرپومپیو نے کہا،’’آج ہمیں یہ اعلان کرتے ہوئے بےحد خوشی ہورہی ہے کہ امریکہ اور سوڈان نے 23برسوں کے لمبے عرصے کے بعد ایک دوسرے کے یہاں اپنے سفیروں کو مقرر کرنے کا عمل شروع کردیاہے۔یہ امریکہ سوڈان کے دوطرفہ تعلقات کو مضبوطی دینے کی سمت میں ایک فیصلہ کن قدم ثابت ہوگا۔
واضح رہے کہ سوڈان کی موجودہ حکومت 17اگست 2019 کے آئینی منشور اور سیاسی معاہدے کے تحت ملک میں بڑے پیمانے پر تبدیلی اور اصلاحات لانے کی سمت میں کام کررہی ہے۔