سرحدی کشیدگی سیول آبادی کو نشانہ بنانا افسوسناک : اعجازجان
اعجاز الحق بخاری
پونچھ ؍؍ سرحدی آبادی کے خون کے ساتھ کھیلی جانے والی حولی کا احساس مرکزی حکومت کو تب ہوگا جب مودی گورنمنٹ کے نمائندے اسلام آباد شاہپور سیکٹر میں ایک رات گزارے گے ان خیالات کا اظہار سابق ایم ایل اے این یوتھ اکاء کے صوبائی صدر اعجاز احمد جان نے کیا۔انہوں نے کہا ہم دونوں ممالک کے سربراہوں سے گزارش کرتے ہیں کہ انسانی جانوں کے زیاں نہ ہونے پر اتفاق کیا جائے کیونکہ سرحدی پر گولی بھاری سے ہونے والی موتوں کی تعداد دن بدن بڑھ رہی ہے اور سرحدی عوام فائرنگ کی وجہ سے ہر دن ڈر کا سہارا لیکر رات گزارتے ہیں اور سرحد پر آباد بچے ذہنی طور پر پریشان رہتے ہیں۔ انہوں نے کہا سرحد پر رہنے والے لوگ بنیادی سہولیات کے لئے ترستے ہیں لیکن موجودہ مرکزی حکومت کو اسکا کوئی دھیان نہیں ہے ۔