اے ڈی سی شوپیان نے ماترووندھنا سپتاہ کا افتتاح کیا

0
0

لازوال ڈیسک
شوپیان؍؍اے ڈی سی شوپیان نے آج ایک ہفتہ تک جاری رہنے والے ماترو وندھنا سپتاہ کا افتتاح کیا جس کا موضوع صحت مند قوم کی تعمیر سرکھشت جننی وکست دھرنی ہے۔اس سلسلے میں منعقدہ تقریب میں چیف میڈیکل آفیسر ،چائلڈ ڈیولپمنٹ آفیسر کیلر ،شوپیان ،تمام سپر وائزروں ،آنگن واڑی ورکروں اور ضلع میں پی ایم ایم وائی سکیم کے تحت مستفیدین نے شرکت کی۔اس موقعہ پر اے ڈی سی نے شرکأ پر زوردیا کہ وہ پی ایم ایم وی وائی سکیم کے تحت تمام مستفیدین تک فوائد پہنچائیں تاکہ اس سلسلے میں ہدف پورا کیاجاسکے۔انہوںنے عوام پر زوردیا کہ وہ سکیم کے تحت اندراج کرانے کے لئے آنگن واڑی ورکروں کے ساتھ رابطہ قائم کریں۔اس موقعہ پر خطاب کرتے ہوئے اے ڈی سی نے متعلقہ آفیسران پر زوردیا کہ وہ مستحق طبقے خصوصاً دیہی علاقوں میں رہنے والے لوگوں تک پی ایم ایم وی وائی سکیم کے فوائد پہنچائیں۔انہوںنے کہا کہ لوگوں کو اس سکیم میںشامل کرنے کے لئے وسیع پیمانے پر تشہیرکرنے اورجانکاری فراہم کرنے کی ضرورت ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا