سرکاری رہائشی سہولیات کی فراہمی میں شفافیت لانے کی روہت کنسل کی افسروں کو ہدایت

0
0

ایسٹیٹس محکمہ کی کارکردگی کا جائزہ لیا
لازوال ڈیسک
جموں؍؍سرکاری افسروں کو اقامتی سہولیات فراہم کرنے کے عمل میں شفافیت لانے کے لئے پرنسپل سیکرٹری منصوبہ بندی و ترقی ، ایسٹیٹس اور اطلاعات روہت کنسل نے ایسٹیٹس محکمہ کو اِس سلسلے میں سافٹ ویئر تیار کرنے کی ہدایت دی ہے۔پرنسپل سیکرٹری نے یہ ہدایات آج یہاں سول سیکرٹریٹ میں متعلقہ محکمہ کی ایک میٹنگ میں دی۔میٹنگ میں ڈائریکٹر ایسٹیٹس سبھاش چبر ، ڈپٹی ڈائریکٹر ایسٹیٹس کشمیر فیاض احمد فیاض ، ڈپٹی ڈائریکٹر ایسٹیٹس جموں محمد الیاس خان اور دیگر متعلقہ افسران موجود تھے۔پرنسپل سیکرٹری نے محکمہ کی مجمو عی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے اِلتوأ میں پڑے پروجیکٹوں کو معیاد بند مدت کے اندر مکمل کرنے کی ہدایت دی۔اُنہوں نے پانپور سری نگر میں سرکاری فلیٹوں کے سات اضافی بلاکوں کو جلد از جلد مکمل کرنے کی بھی ہدایت دی تاکہ دربارمو ٔملازمین کو رہائشی سہولیات فراہم کی جاسکیں۔روہت کنسل کو بتایا گیا کہ محکمہ کے تمام پروجیکٹوں پر شدو مد کے ساتھ کام جاری ہے اور پانپور میں 96فلیٹوں کو 31؍ جنوری 2020ء تک مکمل کیا جائے گاجبکہ سروال جموں میں دو بیڈ روم والے 28فلیٹوں کی تعمیر کا کام عنقریب مکمل کیا جائے گا ۔پرنسپل سیکرٹری نے مٹھی جموں میں ایک بیڈ روم والے 28فلیٹوں پر جاری کام کا جائزہ لیا ۔ اُنہوں نے اِن فلیٹوں اور غلامی باغ جموں میں تعمیر کئے جارہے فلیٹوں کو عنقریب مکمل کرنے پر بھی زور دیا۔ روہت کنسل نے جموں اور سری نگر میں پبلک پرائیویٹ شراکت داری کے تحت پانچ پانچ سو فلیٹ تعمیر کرنے کے لئے تفصیلی پروجیکٹ رِپورٹ تیار کرنے کی ہدایت دی ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا