کے کے شرما کا انڈسٹریل ایسٹیٹ رنگریٹ کا دورہ ؛ سہولیات کا جائزہ لیا

0
0

لازوال ڈیسک
سری نگر؍؍لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر کے ۔ کے ۔ شرما نے آج انڈسٹریل ایسٹیٹ رنگریٹ کا دورہ کر کے وہاں صنعتی اداروں کو دستیاب سہولیات کے علاوہ آئی ٹی کمپنیوں کی طر ف سے صارفین کو فراہم کی جانے والی خدمات کا جائزہ لیا۔ڈائریکٹر انڈسٹریز اور دیگر سینئر افسران مشیر موصوف کے ہمراہ تھے۔کے ۔کے ۔ شرما نے کئی یونٹ ہولڈورں کے ساتھ مختلف معاملات پر تبادلہ خیال کیا ۔یونٹ ہولڈورں نے اپنے مسائل اور مطالبات مشیر کی نوٹس میں لائے۔مشیر موصوف نے ان کے جائزہ مطالبات پورا کرنے کا یقین دلایا۔مشیر نے انڈسٹریل ایئریا میں صفائی ستھرائی کو یقینی بنانے اور وہاں کے بنیادی ڈھانچے میں مزید بہتری لانے کی افسرو ںکو ہدایت دی۔کے ۔ کے ۔ شرما نے یونٹ ہولڈروں کو یقین دلایا کہ جموں وکشمیر کی ایل جی انتظامیہ صنعتی بستیوں کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لئے پرعزم ہے

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا