اناؤ ریپ کیس:پرینکا نے ہورہی تأخیر پر اٹھایا سوال

0
0

یواین آئی
لکھنؤ؍؍آل انڈیا کانگریس کمیٹی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے اناؤ ریپ معاملے کی سماعت میں تأخیر پر سوال اٹھا یا ہے ۔اس معاملے میں بی جے پی ایم ایل اے کلدیپ سنگھ سینگر کلیدی ملزم ہیں۔سپریم کورٹ نے یکم اگست 2019 کو اناؤ ریپ متأثرہ سے متعلق پانچ معاملات کا ٹرائل 45 دنوں کے اندر پورا کرنے کا حکم دیا تھا۔کورٹ نے سی بی آئی کو بھی ہدایت دی تھی کہ وہ دو ہفتوں میں ریپ متأثرہ کے سڑک حادثے کی بھی جانچ مکمل کرے ۔کانگریس لیڈر نے اس ضمن میں بدھ کو اپنے ٹوئٹ میں لکھا‘‘اناؤ معاملے میں سپریم کورٹ نے حکم دیا تھا کہ 45 دن میں ٹرائل پورا کیا جائے ۔80 دن گذر چکے ہیں ابھی تک ٹرائل پورا نہیں ہوا ہے ۔خواتین کے خلاف جرائم کے معاملے میں یو پی سب سے اوپر ہے ۔ مجرموں کے خلاف معاملے ہیں درج نہیں ہوتے ہیں اور اگر معاملہ رسوخ والے ایم ایل اے کا ہے تو پہلے ایف آئی آر میں تأخیر ہوتی ہے پھر گرفتاری میں اور اب ٹرائل لٹکا پڑا ہے ’’۔چیف جسٹس رنجن گوگوئی اور جسٹس دیپک گپتا اور ارندھ بوس پر مشتمل بنچ نے واضح کیا تھا کہ سڑک حادثے کی جانچ کے لئے خصوصی حالات کے پیش نظر ایجنسی صرف 7 مزید دنوں کی توسیع لے سکتی ہے ۔بنچ نے کہا تھا کہ ریپ سے متعلق کیس کا ٹرائل 45 دنوں کے اندر پورا ہوجانا چاہئے ۔کچھ مہینے قبل ایک تیز رفتار ٹرک نے کار کو ٹکر مار دی تھی جس میں اناؤ ریپ متأثرہ سفر کررہی تھی اس حادثے میں متأثرہ کی چچی اور پھوپھی کی موقع پر ہی موت ہوگئی تھی جبکہ متأثرہ اور وکیل شدید طور سے زخمی ہوگئے تھے ۔حادثے کے بعد سی بی آئی کو جانچ کی ذمہ داری سونپی گئی تھی ۔سی بی آئی نے سڑک حادثے کے معاملے میں بی جے پی رکن اسمبلی کلدیپ سنگھ سینگر سمیت دس افراد کے خلاف قتل کی ایف آئی آر درج کی تھی۔بی جے پی نے بعد میں رکن اسمبلی کو برخاست کردیا تھا اور ابھی وہ جیل میں ہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا