زمینی سطح سے ڈر پیدا کرنے والوں پہ شکنجہ کسنے کی ضرورت :مفتی سید بشارت حسین

0
0

اعجاز الحق بخاری

جموں؍؍ ریاست جموں و کشمیر کے نامور عالم دین مولانا الحاج مفتی سید بشارت حسین رضوی برکاتی ریاستی صدر آل انڈیامسلم پرسنل لا بورڈ و سربراہ اعلی دار العلوم رضویہ سلطانیہ سرنکوٹ نے آج نمائندہ سے خصوصی بات کرتے ہوئے کہا گائو ں و شہر کے لوگوں کی حفاظت حکومتوں کی اولیں ترجیح ہونی چاہئے زمینی سطح پر عوام کے دلوں میں جن لوگوں نے ڈرخوف پیدا کرکے رکھا ہے ان لوگوں کی نشاندہی وقت کی اہم ضرورت ہے کچھ لوگ بنا کسی وجہ کے دوردراز پسماندہ علاقاجات کی ترقی میں رکاوٹ بنے رہتے ہیں ایسے لوگ جنکو جمہوری طور پر عوام نے نکار دیا ہوتا ہے جیسے ہارے ہوئے سرپنچ جوکہ انتظامیہ کی نظر میں معززین گائو ں میں آتے ہیں لیکن یہ لوگ داراصل جمہوری طور پر چنے گئے لوگوں کے کاموں میں رکاوٹ ڈالنے میں ہی اپنی سیاسی سوچ کو ترجیح دینا سمجھتے ہیں جسکی تازہ مثال بیک ٹو ولیج کے وقت ٹیم پر حملہ ہونے کا واقعہ بھی ہے اس طرح ہمارے پاس مسائل آتے ہیں کہ گاؤں سطح پر غندہ عناصر پر لگام کسنا اشد ضروری ہے جس سے ہمارا معاشرہ پاک و صاف ہوسکتا ہے انہوں نے کہا ریاست مکمل طور سے ترقی میں بہت پیچھے ہے جو ٹھوڑی بہت ترقی ہوتی ہے اس میں یہ لوگ رکاوٹ بن جاتے ہیں انتظامیہ کو چاہئے جتنے ترقیاتی کام رکے ہیں انکی تفصیل دیکھے پتہ چلے گا کہ ایسے گندہ عناصر سے عوام بہت پریشان ہے سرکاری طور پر ترقی میں رکاوٹ بننے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کی اشد ضرورت ہے ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا