صوبائی کمشنرنے آفیسران کی میٹنگ میں میونسپل معاملات کا جائزہ لیا
لازوال ڈیسک
سرینگر؍؍صوبائی کمشنر کشمیر بصیر احمد خان نے آج ایک اہم میٹنگ کے دوران سرینگر میونسپل کارپوریشن سے جُڑے معاملات کا جائز لیا۔میٹنگ میں ترقیاتی کمشنر سرینگر ،کمشنر ایس ایم سی ،ایڈیشنل کمشنر کشمیر ،ناظم تعلیم،ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز کشمیر،چیف انجینئران آر اینڈ بی و ایم ای ڈی ،ڈائریکٹر انڈسٹریز ،وی سی ایس ڈی اے ،جوائنٹ کمشنر ایس ایم سی ،سی ایم او ہیلتھ سروسز ڈپٹی ڈائریکٹر فوڈ ،سماجی بہبود وفائر اینڈ ایمرجنسی سروسز اوریو ای ای ڈی ،آر اینڈ بی ،پی ایچ ای اورپی ڈی ڈی کے سپر انٹنڈنگ انجینئران نے بھی شرکت کی۔اس موقعہ پر صوبائی کمشنر نے آفیسران پر زوردیا کہ وہ بیک ٹو میونسپل وارڈعوامی رابطہ پروگرام کے لئے افرادی قوت کو متحرک کریں تاکہ سرینگر شہر میں ترقیاتی اوراہم خدمات کی دستیابی کو یقینی بنایا جاسکے۔صوبائی کمشنر نے ترقیاتی کمشنر سرینگر کو ایک جامع انتظامی منصوبہ مرتب کرنے کی ہدایت دی تاکہ سرینگر شہر کے تمام 74وارڈوں میںپروگرام کا احسن کا انعقاد یقینی بن سکے۔انہوںنے کہا کہ تشکیل دی جارہی ٹیمیں شہر میں صفائی ستھرائی ،بجلی کے معاملات اورگلی کوچوں و رابطہ سڑکوں کو بہتر بنانے کی طرف توجہ مبذول کریں گی ۔انہوںنے کہا کہ ان ٹیموںکو تمام وارڈوں میں ترقیاتی ضرورتوں اوراقدامات کے بارے میں تفصیلات جمع کرکے ترقیاتی کمشنر کے دفترمیں رپورٹ پیش کرنی چاہیے جب کہ ایس ایم سی اہلکاروں کو شہر کے نشیبی علاقوںمیں ڈیواٹرنگ پمپ نصب کرنے کی ہدایت دی گئی تاکہ جمع شدہ پانی کی بدعت کو روکاجاسکے۔اس موقعہ پر صوبائی کمشنر نے آفیسران کو ہدایت دی کہ وہ پارکنگ جگہوں ،چھاپڑی فروشوں اور دکانداروں سے ٹیکس وصول کریں اورمیونسپل قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بھی کارروائی کریں۔انہوںنے پی ڈی ڈی حکام پر زوریا کہ وہ ایسے میونسپل وارڈوں کی نشاندہی کریں جہاں سٹریٹ لائٹس کی ضرورت ہے انہوںنے ناکارہ سٹریٹ لائٹس کی فوری مرمت کی بھی ہدایت دی۔دریںاثنأ ترقیاتی کمشنر نے میٹنگ کو بتایا کہ سمارٹ سٹی پروجیکٹ کے تحت جہلم واٹر فنڈ پروجیکٹ پر کام جاری ہے اوراب تک اس پر پچاس فیصد کام مکمل کیا جاچکا ہے۔جس پر 4.88کروڑ روپے کی لاگت آئی ہے۔میٹنگ میں یہ جانکاری د ی گئی کہ سٹی نٔرو سینٹر کے لئے زیر زمین ڈکٹنگ کی خاطر 26کروڑ روپے مخصوص رکھے گئے ہیں۔جب کہ 25سمارٹ سکولوں ،7سمارٹ ہسپتالوںاور5سمارٹ وینڈنگ زونوں کا قیام بھی زیرغور ہے۔انہوںنے مزید کہا کہ امرت ،ایس ایم سی نے سرینگر شہرمیں33انٹلجنٹ ٹریفک لائٹیں نصب کی ہیں ۔