ترقیاتی کمشنر گاندربل نے پنچایتی الیکشن رولز کی سالانہ سمری اورآر ڈی ڈی کی کارکردگی کاجائزہ لیا

0
0

لازوال ڈیسک
گاندربل؍؍ترقیاتی کمشنر گاندربل حشمت علی خا ن نے آج ایک میٹنگ کے دوران 2019-20ء کے تحت پنچایت الیکٹورل رولز کی سالانہ سمری رویژن کا جائزہ لیا۔میٹنگ میں ڈپٹی ڈسٹرکٹ الیکشن آفیسر ،سی پی او ای آر اوز ،اے ای آراوز ،ضلع پنچایت آفیسر اوربی ڈی اوز کے علاوہ دیگر متعلقہ آفیسران نے بھی شرکت کی۔میٹنگ کے دوران پنچایت الیکٹورل رولز میںاضافے ،پنچایت رولز میں مصنوعی اندراج کو ہٹانے اورالیکٹورل رولز میں درستگی کے علاوہ پنچایت الیکٹورل رولز کی کیمپس سے ٹرانسپورٹیشن کے بارے میں تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقعہ پر ترقیاتی کمشنر نے کہا کہ بی پی ایل اوز کی طرف سے سی ای او جے کے کے شیڈول کے مطابق گھر گھر جانچ عمل شروع کی جانی چاہیے تاکہ الیکٹورل رولز میں اندراج ،اموات ،رائے دہندگان کی منتقلی کے بارے میں ڈی پی او کو روزانہ بنیادوں پر جانکاری فراہم کی جاسکے تاکہ الیکشن سیل کو اس عمل کے بارے میں آگاہ کیا جاسکے۔ترقیاتی کمشنر کو بتایا گیا کہ 7اور8دسمبر کو سپیشل سمری رویژن کی مناسبت سے کیمپس کا انعقاد کیا جائے گا جس میں باقی ماندہ رائے دہندگان کا اندراج عمل میں لایا جائے گا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا