لازوال ڈیسک
بڈگام؍؍محکمہ لیبر،بلڈنگ کنسٹرکشنز اوردیگر ورکروں کے اشتراک سے آج ضلع انتظامیہ نے شیخ العالمؒ ہال بڈگام میں پنشن سکیم کے تحت غیر منظم کامگاروں ،یعنی لیبر کلاس،ترکھانوں،سناروں اورٹیکسی ڈرائیوروں وغیرہ کے لئے پردھان منتری شرم یوگی مندھن سکیم یوجنا کی مناسبت سے ایک ورکشاپ اورجانکاری کیمپ کا انعقاد کیا جس میں بڑی تعداد میں مزدوروں،آشاورکروں اورآنگن واڑی ورکروں اوردیگر غیر منظم کامگاروں نے شرکت کی۔ترقیاتی کمشنر طارق حسین گنائی نے ورکشاپ کا افتتاح کیا جب کہ جے ڈی پلاننگ اوراسسٹنٹ لیبر کمشنر کے علاوہ دیگر اہم شخصیات نے بھی ورکشاپ میں شرکت کی۔اس موقعہ پر ترقیاتی کمشنر نے مزدور طبقے کو رضاکارانہ طور پنشن سکیم سے بھرپور استفادہ کرنے پر زوردیا۔انہوںنے کہا کہ ہر ایک تعلیم یافتہ مزدور اس سکیم سے استفادہ کرسکتا ہے تاکہ اُن کا مستقبل محفوظ رہ سکے۔اس سے قبل جوائنٹ ڈائریکٹر پلاننگ اور دیگر مقررین نے بھی ورکشاپ سے خطاب کیا۔