شہریوں کی شکایات کے حصول کیلئے ہر پنچایت میں ڈراپ بُکس قائم کئے جائیں گے۔لیفٹیننٹ گورنر

0
0

لازوال ڈیسک

جموں؍؍حکومت کے ساتھ شکایات کو درج کرنے کے لئے جموں وکشمیر کے ہرپنچایت میں شہریوں کی سہولیت کے لئے ڈراپ بُکس قائم کئے جائیں گے ۔یہ ہدایات لیفٹیننٹ گورنر جی سی مرمو نے اِنتظامی کونسل کی پہلی میٹنگ کی صدارت کرتے ہوئے جاری کیں۔لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر کے ۔ کے ۔ شرما اور فاروق خان ، چیف سیکرٹری بی وی آر سبھرامنیم اور لیفٹیننٹ گورنر کے پرنسپل سیکرٹری بپل پاٹھک نے میٹنگ میں شرکت کی۔اِنتظامی کونسل نے جمو ںوکشمیر میں عوامی شکایات کے نظام کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔منصوبہ بندی ، ترقی اور نگرانی و محکمہ شکایات کے پرنسپل سیکرٹری روہت کنسل نے عوامی شکایات کو رجسٹر کرنے اور نمٹانے کے عمل کے کے بارے میں ایک تفصیلی پرزنٹیشن پیش کی۔کونسل میں بتایا گیا کہ لوگوں کی شکایات مختلف طریقوں سے وصول کی جاتی ہے جن میں ڈاک اور لیفٹیننٹ گورنر کی گریوینس سیل بھی شامل ہے۔اِس کے علاوہ لیفٹیننٹ گورنر کے صلاح کار ہفتے میں دو بار عوامی رابطے کے دربار منعقد کرتے ہیں جن میں لوگ براہِ راست اپنی شکایات و مطالبات کی فہرست پیش کرسکتے ہیں۔مختلف اضلاع کے ڈپٹی کمشنر صاحبان بھی ہفتہ وار بنیادوں پر عوامی میٹنگیں منعقد کرتے ہیں اور اکثر تحصیل او ربلاک سطح پر اس طرح کی میٹنگیں منعقد کی جاتی ہیں۔اِن میٹنگو ں میں کئی ضلع افسران کی شرکت سے اِن شکایتوں کے ازالے میں سرعت لائی جاتی ہے ۔شکایتی سیل کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے لیفٹیننٹ گورنر نے شکایتوں کے نپٹارے اور اِس عمل میں درکار وقت پر نگرانی جاری رکھنے کی ہدایت دی۔ اُنہوں نے کہا کہ جے اینڈ کے پبلک گریوینس سیل کی پورٹل آوازِ عوام میں مشیروں کی طرف سے عوامی رابطے کے دوران وصول کی گئی شکایتوں کو رجسٹرکرنے اور نگرانی کرنے کا نظام شامل ہونا چاہیئے ۔ لیفٹیننٹ گورنر نے پورٹل پر ۔بورڈ تیار کرنے کی ہدایت دی تاکہ بروقت شکایتوں کے ازالے کے نظام کی نگرنای کی جاسکے ۔اُنہوں نے مزید ہدایت دی کہ عوامی درباروں کے دوران وصول کی گئی شکایات کو آواز عوام نظام میں شامل کیا جانا چاہیئے۔اِنتظامی کونسل کو بتایا گیا کہ شکایتی سیل کو پہلے ہی مختلف علاقوں سے 82613 شکایات موصول ہوئی ہیں جن میں سے 43420شکایات کو ای۔ پورٹل پر تفصیلاً درج کیا جائے گا۔میٹنگ میں مزید بتایا گیا سی پی جی آر اے ایم ایس کو آوازِ عوام کے ساتھ جوڑنے کے بعد ملک بھر سے سی پی جی آر اے ایم ایس پر موصول کی گئی شکایات خود بخود آوازِ عوام میں بھیجا جائے گا اور اس طرح سے ایسی شکایات کا بروقت ازالہ کیا جائے گا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا