26-27 /دسمبر کو ہو گاشعبہ اردو میں عالمی سیمینار

0
0

میرٹھ
شعبہ اردو، چودھری چرن سنگھ یونیورسٹی،میرٹھ کے پریم چند سیمینار ہال میں ایک پریس کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں معروف افسانہ نگار و ناقد اور صدر شعبہ اردو پروفیسر اسلم جمشید پوری نے خطاب کرتے ہوئے پریس کو بتایا کہ شعبہ اردو 26-27/دسمبر2023ء کو بین الاقوامی نوجوان اردو اسکالرز انجمن(ایوسا) کے اشتراک سے دو روزہ بین الاقوامی سیمینار بعنوان”ادب کے فروغ میں اردو اخبارات کا حصہ“ کا انعقاد کررہا ہے۔جس کا افتتاحی اجلاس26/دسمبر بروز منگل2023ء کو یونیورسٹی کے برہسپتی بھون میں منعقد ہو گا۔ اجلاس کی سر پرستی شیخ الجامعہ پروفیسر سنگیتا شکلا فرمائیں گی۔ مہمانان خصوصی کے بطور پروفیسر سنجیو کمار شرما(سابق وائس چانسلر، مہاتما گاندھی یو نیورسٹی، موتیہاری، بہار اور ڈین فیکلٹی آف آرٹس، چودھری چرن سنگھ یونیورسٹی،میرٹھ)، عبد الماجد نظامی(گروپ ایڈیٹر، سہارا میڈیا گروپ، نوئیڈا) اور مہمانان ذی وقار کے بطور پرو فیسر غلام محمد ربانی(شعبہ اردو، ڈھاکہ یونیورسٹی،بنگلہ دیش) اور سابق وزیر حکومت اتر پردیش ڈاکٹر معراج الدین احمد شر کت کریں گے۔
ڈاکٹر آصف علی نے پریس سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ26/دسمبر کو ہی شام پانچ بجے سے پدم شری مرحوم محمد رفیع صاحب کے99ویں یوم پیدا ئش پر تان سین ویلفیئر ایسوسی ایشن،میرٹھ کی پیش کش محفل موسیقی میں ”ایک شام محمد رفیع کے نام“ کا بھی انعقاد عمل میں آئے گا۔ جس کا افتتاح حاجی عادل چودھری(شہرصدر، سماج وادی پارٹی، میرٹھ) کریں گے۔
پریس کانفرنس میں اظہار خیال کرتے ہوئے ڈاکٹر شاداب علیم نے کہا کہ27/ دسمبر بروز بدھ کو شعبہئ اردو میں 10:30/ بجے سے پہلا ٹیکنیکل اجلاس، دوسرا12:00/بجے سے،تیسرا 2:00/بجے سے اور اختتامی اجلاس 4:00 /بجے منعقد ہوگا۔ اس سیمینار میں ماریشس سے ڈاکٹر آصف علی محمد،ڈاکٹر تاشیانہ شمتالی علی محمد،دہلی سے پروفیسر خواجہ اکرام الدین،نوئیڈا سے محترم ایم ودود ساجد، (ایڈیٹر نورتھ انڈیا روز نامہ،انقلاب)محترم عبد الماجد نظامی،(ایڈیٹر سہارا میڈیا گروپ، این سی ای آر ٹی سے فاوفیسر فاروق انصاری، پروفیسر محمد کاظم،نوئیڈا سے ڈاکٹر شعیب رضا وارثی، ڈاکٹر ریحانہ سلطانہ،بنارس سے ڈاکٹر جاوید، جمو و کشمیر سے محترم عرفان عارف، غازی آباد سے ڈاکٹر ساجد علی،نوئیڈا سے ڈاکٹر یامین انصاری،نوئیڈا سے ڈاکٹر عطا ابن فطرت، بریلی سے ڈاکٹر توصیف بریلوی، سنبھل سے محترم نوید خان کے علا وہ پروفیسر اے کے چوبے،پروفیسر نوین چند لوہنی، پروفیسربیر پال سنگھ،ڈاکٹر پرگیہ پاٹھک، ڈاکٹریشیکا ساگر کے علاوہ میرٹھ قرب و جوار کے اسکالرز سیمینار میں اپنے مقالے پیش کریں گے۔
پریس کانفرنس سے ڈاکٹر الکا وششٹھ اور ڈاکٹر ارشاد سیانوی نے بھی خطاب کیا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا