26 مئی کو طے شدہ سی یو ای ٹی امتحان کو مؤخر کیا جائے : محبت علی چوہدری

0
0

BOPEEچیئرمین سے اننت ناگ راجوری پارلیمانی انتخابات کے چلتے امتحان موخر کرنے کی اپیل
لازوال ڈیسک

جموں؍؍ معروف سماجی کارکن و نیشنل کانفرنس طلبہ یونین کے صوبائی سکریٹری محبت علی چوہدری نے چیئرمین BOPEE سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ اننت ناگ راجوری پارلیمانی حلقے میں ووٹنگ کا عمل جو کہ 25 مئی کو چھٹے مرحلے میں عمل میں آیے گی کہ چلتے جموںو کشمیر سی ای ٹی انٹرنس اگزام کو چند روز کیلئے آگے کیا جائے۔
انہوں نے مزید کہا کے انتخابات کے چلتے لوگوں کو امتحانی مراکز تک پہنچنے میں دشواریوں کا سامنا کرنا پڑ یگا۔جموں وکشمیر سی ای ٹی کے زیادہ تر امتحانی مراکز جموں اور سرینگر میں قائم کیے گئے ہیں جس سے حظہ پیر پنجال جیسے دور دراز علاقوں سے امیدواروںکا وقت پر پہنچنا ممکن نہیں۔ ان علاقوں سے لوگوں کو ایک روز پہلے سفر کرنا پڑتا ہے اور اس سے کافی تعداد میں لوگ ووٹ ڈالنے جیسے بنیادی اور جمہوری حق سے محروم ہو سکتے ہیں۔ جس سے ووٹنگ ٹرن آؤٹ میں گراوٹ کے خدشات ہیں۔
موصوف نے اس بات پر زوز دیتے ہوے کہا کہ عوامی مفاد کو مد نظر رکھتے ہوے امتحان ملتوی کرنے کی اپیل کی اور چیرمین BOPEE کی توجہ اس جانب مبذول کروائی۔ اور امید ظاہر کی کہ ووٹنگ کے عمل میں بھرپور شرکت اور مفاد عامہ کی خاطر جموں و کشمیر سی ای ٹی امتحان کو جلد از جلد مؤخر کیا جائے گا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا