لواحقین نے ہسپتال عملے پر غفلت کا الزام لگایا
معاملہ کی جانچ کے لیے کمیٹی تشکیل دی جائے گی: میڈیکل سپرنٹنڈنٹ
بابر فاروق
کشتواڑ//ضلع ہسپتال کشتواڑ میں ایک 26 سالہ معزور نوجوان کی موت کی موت ہوئی۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق ضلع کشتواڑ کے علاقہ پہلگام سگدی سے تعلق رکھنے والے ارشاد احمد ولد محمد ابراہیم کو علاج کے لیے ضلع ہسپتال کشتواڑ میں بھرتی کیا گیا۔ لواحقین کا کہنا ہے کہ ہسپتال عملے کی غفلت و بروقت علاج و سہولیات فراہم نہ کرنے کے سبب اسکی موت واقع ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ اگر اس کا بہتر طریقہ سے علاج کیا جاتا تو اسکی موت واقع نہ ہوئی ہوتی۔ ارشاد احمد معزور تھا جبکہ گھر میں کمانے والے کوئی بھی نہیں ہے۔ انہوں نے انتطامیہ سے ہسپتال عملے پر کاروائی کامطالبہ کیا و انصاف فراہم کرنے کا مطالبہ کیا۔ اس معاملے پر میڈیکل سپریٹنڈنٹ ضلع ہسپتال کشتواڑ ڈاکٹر یْدھویر نے کہا کہ اس معاملہ کی جانچ کے لیے ایک کمیٹی تشکیل دی جائے گی۔