مودی ممبران پارلیمنٹ کی کم حاضری پر ناراض

0
0

یواین آئی
نئی دہلی؍؍بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں بل کی منظوری اور بحث کے دوران اپنے ارکان پارلیمنٹ کی کم حاضری اور ایوان میں کئی بار غیرپارلیمانی الفاظ کا استعمال کرنے پر وزیر اعظم نریندر مودی ناخوش ہیں۔بی جے پی پارلیمانی پارٹی کی منگل کو یہاں پارلیمنٹ کی لائبریری میں میٹنگ ہوئی جس میں وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ پارلیمنٹ میں بل کی منظوری اور بحث کے وقت ممبران پارلیمنٹ کی حاضری کم نظر آرہی ہے اور وزیر اعظم مسٹر مودی اس سے ناخوش ہیں ۔ذرائع نے کہا کہ مسٹر سنگھ نے ممبران پارلیمنٹ کو ہدایت دی ہے کہ لوک سبھا میں ‘شہریت ترمیمی بل’ پیش ہونے کے وقت وہ بڑی تعداد میں موجود رہیں۔ یہ بل وزیر داخلہ امت شاہ پیش کریں گے ۔انہوں نے کہا کہ یہ بل آرٹیکل 370 جتنا ہی اہم ہے ۔ انہوں نے اس بل کے سلسلے میں اپوزیشن کی تنقید کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی ہمیشہ عوام اور ملک کی سالمیت کے لیے کام کرتی ہے ۔مسٹر سنگھ نے ایوان میں کانگریس لیڈر ادھیر رنجن چودھری سمیت کچھ دیگر اپوزیشن رہنماؤں کے قابل اعتراض تبصرے کے بارے میں ارکان پارلیمنٹ کو نصیحت دی کہ بی جے پی کے ممبران پارلیمنٹ کو اپوزیشن کے ایسے تبصرے پر جارحانہ رخ اختیار کریں لیکن پارلیمنٹ کا وقار بھی ملحوظ رکھنا چاہیے ۔ میٹنگ میں وزیر اعظم مسٹر مودی آج موجود نہیں تھے ۔ وہ جھارکھنڈ کے کھونٹی اور جمشید پور میں انتخابی ریلی سے خطاب کریں گے ۔ اجلاس میں پارٹی صدر اور وزیر داخلہ امت شاہ، پارلیمانی امور کے وزیر پرلھاد جوشی موجود تھے ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا