یواین آئی
نئی دہلی؍؍کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے الزام لگایا ہے کہ مودی حکومت نے ریلوے کوناگفتہ بہ حالات میں پہنچا دیا ہے اور اب اس کی ملک کی ‘جیون ریکھا’(لائف لائن ) کو بھی فروخت کرنے کی تیاری ہے ۔مسز واڈرا نے ٹویٹ کیا‘‘ ہندوستانی ریلوے ملک کی جیون ریکھا-لائف لائن ہے ۔ بی جے پی حکومت نے ہندوستانی ریلوے کو بھی سب سے بری حالت میں لا کر کھڑا کر دیا ہے ’’۔انہوں نے الزام لگایا کہ اس حکومت میں پبلک سیکٹر کی کمپنیوں کی نجکاری کی مہارت ہے اور اس اسکل کے تحت اب ریلوے کو بھی فروخت کرنے کا منصوبہ ہے ۔ انہوں نے کہا‘‘بی جے پی حکومت کا اسکل بنانا نہیں فروخت کرناہے ۔ اب کچھ دنوں بعد باقی سرکاری کمپنیوں کی طرح بی جے پی حکومت ریلوے کو بھی فروخت کرناشروع کر دے گی’’۔اس کے ساتھ ہی انہوں نے کمپٹرولر اینڈ آڈیٹر جنرل کی پارلیمنٹ میں پیر کو پیش اس رپورٹ سے متعلق خبر بھی پوسٹ کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ ایک دہائی میں ریلوے بدترین حالات میں پہنچ گیا ہے ۔