حیدرآباد آبروریزی معاملے پر سواتی مالیوال کی جنتر منتر پر بھوک ہڑتال

0
0

نئی دہلی؍؍دہلی خواتین کمیشن کی صدر سواتی مالیوال نے منگل کے روز الزام لگایا ہے کہ دہلی پولیس ان کے ساتھ تعاون نہیں کر رہی ہے اور پولیس کا کہنا ہے کہ اوپر سے احکامات ہیں کہ انہیں بھوک ہڑتال پر نہ بیٹھنے دیا جائے ۔محترمہ مالیوال نے ملک بھر میں بچیوں اور خواتین کی آبروریزی کے بڑھتے معاملات کے خلاف آج سے جنتر منتر پر بھوک ہڑتال کرنے کا اعلان کیا تھا۔ خواتین کمیشن کی صدر نے پولیس کے انکار کے باوجود اپنی بھوک ہڑتال شروع کر دی ہے ۔ اس سے قبل انہوں نے ٹوئٹر پر لکھا کہ ‘‘پولیس ہمیں جنتر منتر پر بیٹھنے نہیں دے رہی ہے ۔ رات بھر پولیس نے پورے جنتر منتر پر بیریکیڈنگ کرکے ٹینٹ، مائیک اور بیت الخلا نہیں لگنے دیئے ۔ وہ صاف کہہ رہے ہیں بھوک ہڑتال نہیں کرنے دیں گے ۔ ملک میں ایک عورت پر امن طریقے سے بھوک ہڑتال بھی نہیں کر سکتی؟ مرکزی حکومت کو ایسا بھی کیا خوف ہے ؟ کیا یہ صحیح معنوں میں جمہوریت ہے ’’؟ انہوں نے مزید لکھاکہ ‘‘چاہے کچھ ہو جائے ، پولیس اور مرکز کتنی بھی کوشش کر لے ، میری بھوک ہڑتال ہر حال میں جاری رہے گا۔ جب تک مرکز پورے ملک کے لئے ایسا نظام نہیں بناتاکہ عصمت دری کے قصورواروں کو ہر حال میں چھ ماہ کے دوران پھانسی ہو، اس وقت تک میں نہیں اٹھوں گی۔ پہلے راج گھاٹ اور پھر سیدھے جنتر منتر جا رہی ہوں۔ جے ہند’’۔محترمہ مالیوال نے کہا کہ ‘‘پولیس کہہ رہی ہے کہ ان کے پاس اوپر سے حکم ہے کہ وہ ہمیں بھوک ہڑتال پر نہ بیٹھنے دیں۔ میں مجرم نہیں ہوں، یہ بدقسمتی کی بات ہے کہ دہلی پولیس تعاون نہیں کر رہی ہے ’’۔کمیشن کی صدر نے وزیر اعظم نریندر مودی کو ایک خط بھی لکھا ہے جس میں کہا ہے کہ ‘‘جب تک آپ وعدے پورے نہیں کرتے ، میں نے بھوک ہڑتال کرتی رہوں گی۔ ملک میں پولیس کے وسائل اور جوابدہی میں اضافہ کیا جائے اور فاسٹ ٹریک کورٹ بنائی جائیں’’۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا