لازوال ڈیسک
جموں؍؍لیفٹیننٹ گورنر کے صلاح کار فاروق خان نے آج کہا کہ لوگوں کے جائز مطالبات کو ترجیحی بنیادوں پر پورا کیا جائے گا۔مشیر موصوف نے اِن باتوں کا اِظہار بینکٹ ہال کنال روڈ جموں میں لوگوں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ اِس موقعہ پر درجنوں وفود و اَفراد ان سے ملاقی ہوئے۔ریاسی کے کندرا علاقے ، محکمہ امور نوجوان و کھیل کود کے کھیل ماہرین اور اکائونٹ کم ڈیٹا اَنٹری اوپریٹرس یونین کے وفود مشیر موصوف سے ملاقی ہوئے اور انہیں اپنے اپنے درپیش مسائل سے آگاہ کیا۔ مشیر موصوف نے تمام وفود واَفراد کے مطالبات بغور سنے اور انہیں یقین دلایا کہ حکومت اُن کے جائز م مطالبات کو مرحلہ وار طریقے پر پورا کرے