لازوال ڈیسک
سر ی نگر؍؍لیفٹیننٹ گورنر کے صلاح کار کے ۔ کے ۔ شرما نے آج ایس پی کالج کا دورہ کیا اور وہاں جاری ترقیاتی و تعمیراتی کاموں کا جائز ہ لیا۔ مشیر موصوف نے ایس پی کالج آڈیٹیوریم جس کی تعمیر پر 544.33لاکھ روپے کئے جارہے ہیں کا بھی معائینہ کیا۔اُنہوں نے کالج میں نئے تعمیر شدہ کلاس روم بلڈنگ کا بھی جائزہ لیا جس پر 468.84لاکھ روپے خرچ کئے جاچکے ہیں۔اِس کے علاوہ مشیر موصوف نے نئی کنٹین بلڈنگ کا بھی جائز ہ لیا جس پر 45.04لاکھ روپے خرچ کئے جاچکے ہیں۔اس موقعہ پرمشیر موصوف نے کہا کہ تعلیمی اداروں کو بہتر بنیادی ڈھانچہ فراہم کرنا انتظامیہ کی ترجیحات میں شامل ہے۔اُنہوں نے اُمید ظاہر کی کہ ان سہولیات کی بدولت طلباء اور فیکلٹی ممبران مستفید ہوں گے۔اُنہوں نے کہا کہ ایس پی کالج نے اب تک تعلیمی میدان میں بڑے پیمانے پر با صلاحیت شخصیات پید اکئے ہیں اور اِس کالج کو مزید دیدہ ذیب بنانے اور طلباء کے لئے اعلیٰ ترین سہولیات فراہم کرنے کی طرف خصوصی توجہ دی جارہی ہے۔مشیر کے ہمراہ پرنسپل ایس پی کالج اور پرنسپل گورنمنٹ وومنز کالج ایم اے روڑ بھی تھیں۔