چوہدری محمد صادق رحلت فرما گئے
تنویر پونچھی
پونچھ؍؍ آج اعلیٰ الصباح ہی پونچھ سے ایک دل دہلا دینے والی خبر آئی جس میں ایڈوکیٹ یونس چوہان چیف پیٹرن پیر پنجال عوامی پارٹی و ماسٹر ریاض چوہان کے والد گرامی جو اپنی ہر دلعزیز خوبیوں کے باعث ضلع میں ایک اہم مقام رکھتے تھے کچھ عرصہ علیل رہنے کے بعد آج صبح چار بجے کے قریب جہاں فانی سے کوچ کر گئے اس موقع پر مختلف سماجی و سیاسی شخصیات نے ان کے نماز جنازہ میں شرکت کی۔ مرحوم کا نماز جنازہ ان کے آبائی قبرستان واقع موضع کھنیتر موری آج دن کے تقریباً 03بجے ادا کیا گیا جس میں بڑی تعداد میں عوام نے شرکت کی اور مرحوم کے ایصال ثواب کے لئے دعا بھی کی۔ جن اہم شخصیات نے اس موقع پر لواحقین کے ساتھ اظہار تعزیت کیا ان میں سینئر کانگریس لیڈر ریاض بشیر ناز کانگریس سیوا دل کے ضلع صدر سید شکیل حسین شاہ و بلاک صدر ننگالی سید ناز علی شاہ، سماجی کارکن عبدل رشید شاہپوری کے علاوہ وکلاء و صحافی برادری کے لوگ بھی شامل ہیں۔