تامل سے کشمیری زبان میں ترجمے سے متعلق تین روزہ ورکشاپ دہلی میں شروع ہوا

0
0

لازوال ڈیسک
نئی دلّی؍؍منتخب شدہ تامل کہانیوں کا کشمیری زبان میں ترجمہ کرنے سے متعلق تین روزہ ورکشاپ کا آج ساہتیہ اکیڈمی نئی دہلی میں افتتاح کیا گیا ۔ ورکشاپ کا افتتاح معروف کشمیری مصنف اور ساہتیہ اکیڈمی ناردرن ریجنل بورڈ کے کنوینئر ڈاکٹر عزیز حاجنی نے کیا ۔ معروف تامل مصنف ڈاکٹر سرپی بالا سبھرامنیم اس ورکشاپ میں رسورس پرسن کی حثیت سے شرکت کر رہے ہیں جبکہ نامور مصنف اور ترجمہ کار پروفیسر فاروق فیاض ، پروفیسر شیخ محمد اعجاز ، مشتاق احمد مشتاق ، ڈاکٹر امین فیاض ،پروفیسر جی ایس رینہ اور انجلی کول بھی ورکشاپ میں شرکت کر رہے ہیں ۔ اپنے افتتاحی خطبے میں ڈاکٹر حاجنی نے کہا کہ مختلف زبانوں کے ادب کو مربوط کرنا اور اس کا ترجمہ کرنا ساہتیہ اکیڈمی کے کام کاج میں شامل ہے ۔ انہوں نے ماہرین اور ترجمہ کاروں کا خیر مقدم کیا ۔ دیگر موجود شخصیات میں ڈاکٹر ایس راج موہن ، ڈپٹی سیکرٹری ساہتیہ اکیڈمی بھی شامل تھے ۔ یہ ورکشاپ تین دن تک جاری رہے گی اور اس پورے ترجمہ کو ایک کتابی شکل کی صورت میں شایع کیا جائے گا ۔ افتتاحی اجلاس کی کاروائی انمپم تیواری نے انجام دی ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا