ڈپٹی ڈائریکٹر آئی سی ڈی ایس نے ماترو وندھنا سپتاہ کا افتتاح کیا

0
0

لازوال ڈیسک
سرینگر ؍؍ڈپٹی ڈائریکٹر ایس سی ڈی ایس کشمیر نے آج ایک ہفتہ تک جاری رہنے والے ماترو وندھنا سپتاہ کا افتتاح کیا۔سپتاہ کا موضوع ایک صحت مند قوم ،سرکھشت جننی،وکستھ دارانی کے لئے پہل کرنا ہے ۔تقریب کا افتتاح کرنے کے موقعہ پر ڈپٹی ڈائریکٹر نے پی ایم ایم وی وائی سکیم کے تحت مستفیدین کا صد فیصد اندراج یقینی بنانے کے لئے شرکأ پر زوردیا ۔انہوںنے عام لوگوں سے اپیل کی کہ وہ آنگن واڑی ورکروں کے ساتھ رابطہ قائم کریں تاکہ انہیں سکیم رہنما خطوط اورخدوخال کے بارے میں جانکاری حاصل ہو۔ا س موقعہ پر بتایا گیا کہ کشمیر ڈویژن میں اس سکیم کے تحت 11115مستفیدین اندراج ہیں جب کہ اس سلسلے میں ہدف 18015ہے

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا