’سماجی بہبود سکیموں کی عمل آوری کے طرزِ عمل میں آسانی لائیں‘

0
0

سکیموں سے استفادہ کرنے کے عمل میں آسانی پیدا کرنے کے لئے مختلف ایجنسیوں اور محکموں کے بارے میں قریبی تال میل قائم کیاجائے:لفیٹیننٹ گورنر کی افسروں کو ہدایت

لازوال ڈیسک

جموں؍؍لیفٹیننٹ گورنر گریش چندر مرمو نے افسروں کو ہدایت دی ہے کہ وہ سماجی بہبود سکیموں کے تحت مستحقین کو فراہم کی جانے والی سہولیات کے طرزِ عمل میں آسانی لائیں اور وقواعد و ضوابط کو دہرانے کے عمل پر قابو پائیں۔ لیفٹیننٹ گورنر نے یہ ہدایات آج یہاں سول سیکرٹری میں ایک میٹنگ کے دوران دیں جو جموں وکشمیرمیں سماجی بہبود سکیموں کی عمل آوری کا جائزہ لینے کے لئے طلب کی گئی تھی۔میٹنگ میں چیف سیکرٹری بی وی آر سبھرامنیم ، فائنانشل کمشنر محکمہ خزانہ ارون کمار مہتا ، لیفٹیننٹ گورنر کے پرنسپل سیکرٹری بپل پاٹھک، کمشنر سیکرٹری سماجی بہبود محکمہ منوج کمار دویدی ، کمشنر سیکرٹری سکولی تعلیم سریتا چوہان، سیکرٹری ہارٹیکلچر منظور احمد لون ، سیکرٹری جی اے ڈی فاروق احمد لون اور سیکرٹری اعلیٰ تعلیم طلعت پرویز کے علاوہ دیگر کئی افسران موجود تھے۔کمشنر سیکرٹری سماجی بہبود منوج کمار دویدی نے سماجی بہبود محکمہ کی سکیموں اور مختلف مستحقین کی موجودہ صورتحال کے بارے میں تفصیلی جانکاری دی۔لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ محکمہ کی جانب سے چلائی جارہی سکیموں کے مستحقین کو کئی قواعد و ضوابط دہرانے پڑتے ہیں ۔انہوں نے سکیموں سے استفادہ کرنے کے عمل میں آسانی پیدا کرنے کے لئے مختلف ایجنسیوں اور محکموں کے بارے میں قریبی تال میل پر زور دیا۔ پردھان منتری اجوالا یوجنا کے تعلق سے لیفٹیننٹ گورنر نے رسوئی گیس سلنڈروں کی سپلائی میں اضافہ کرنے کی ہدایت دی۔سکالر شپ سکیموں کا جائزہ لیتے ہوئے لیفٹیننٹ گورنر نے کمشنر سیکرٹری سکولی تعلیم کی سربراہی میں ایک کمیٹی تشکیل دینے کی ہدایت دی تاکہ اس سکیم سے جڑے مختلف معاملات حل کئے جاسکیں۔لیفٹیننٹ گورنر نے افسران کو سکالر شپ سکیموں کے لئے ایک مناسب فہرست تیار کرنے کی ہدایت دی ۔اُنہوں نے اِس سکیم کے دائرے کو وسیع کرنے کے امکانات کا جائزہ لینے کے لئے بھی کہا۔لیفٹیننٹ گورنر نے آیوشمان بھارت ، میریج اسسٹنٹس سکیم ،پی ایم فصل بیمہ یوجنا ، قومی زعفران مشن ، سوئیل ہیلتھ کارڈ اور دیگر سکیموں کی عمل آوری کا بھی جائزہ لیا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا