پرینکا ریڈی کا قتل انسانیت سوز واقعہ’سخت مذمت، خاطیوں کو عبرتناک سزا د ینے کامطالبہ

0
0

حیدرآباد (یواین آئی) سید جلیل احمد صدر کل ہند مجلس تعمیر ملت نے شاد نگر میں خاتون وٹرنری ڈاکٹر پرینکاریڈی کے قتل کے واقعہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ انتہائی شرمناک اور انسانیت سوز واقعہ ہے ’ جس نے مہذب سماج کو لرزا دیا ہے ۔ اس واقعہ کے مرتکب درندہ صفت نوجوانوں کو سخت سے سخت اور عبرتناک سزا دینی چاہئے تاکہ مستقبل میں مجرمانہ ذہنیت رکھنے والے دوسرے نوجوانوں کی حوصلہ شکنی ہو اور وہ اس نوعیت کے جرم کاارتکاب کرنے سے پہلے دس بار سوچنے پر مجبور ہوجائیں۔ انہوں نے کہا کہ ایک انسان کا قتل ساری انسانیت کا قتل ہے ۔سید جلیل احمد نے مزید کہا کہ سماج کے علاوہ حکومت اور قانون سازی کرنے والوں اور قانون نافذ کرنے والوں کو اس بات کا انتہائی سنجیدگی کے ساتھ جائزہ لیناچاہئے کہ ملک میں بار بار اس قسم کے واقعات کیوں ہورہے ہیں او ر خاطیوں کی گرفتاری اور ان کو سزا دیئے جانے کے بعد بھی ان کی روک تھام کیوں نہیں ہورہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ یہ سب لوگوں خصوصاً نئی نسل کی مذہب سے دوری اور اخلاق و کردار سے محرومی کا نتیجہ ہے ۔ اس کے علاوہ فلموں’ ٹی وی کے علاوہ انٹرنیٹ پر بیہودہ اور فحش مناظر پیش کئے جانے سے نوجوانوں میں مجرمانہ ذہنیت پل رہی ہے ۔ ملک میں جرائم کی شرح بڑھ گئی ہے اور ہر قسم کے جرائم ہورہے ہیں’ اس بات پر غورکرنے کی ضرورت ہے کہ دہشت گردی’ انتہا پسندی’ مذہبی جنون’ ماب لنچنگ کے واقعات کیوں ہورہے ہیں؟ 2012میں دہلی میں ایک چلتی بس میں ایک 19سالہ لڑکی کی اجتماعی عصمت دری ہوئی اور اس کے دوست کو مار پیٹ کی گئی’ جس کے بعد نربھیہ قانون بنا اور اس کو سختی کے ساتھ نافذ کرنے کی باتیں کی گئیں’ لیکن اس کا نتیجہ کیا ہوا؟ اس سخت قسم کے قانون کا بھی مجرمانہ ذہنیت رکھنے والوں پر کوئی اثر ہوتادکھائی نہیں دیتا۔ اس لئے ضرورت ہے کہ جہاں سخت قانون بنایا جائے اس پر سختی کے ساتھ عمل بھی کیاجائے جس سے اس طرح کے جرائم کا تدارک ہوسکے گا۔ ورنہ اس قسم کے وحشت ناک اور بہیمانہ جرائم کو روکنا حکومت اور سماج کے بس میں نہیں ہوگا

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا