اقراء انٹرنیشنل اسکول بنگلور برٹش کونسل انٹرنیشنل اسکول ایوارڈ سے سرفراز۔
نئی دہلی/بنگلور، (یوا ین آئی) بنگلور کے دینی وعصری تعلیم کا سنگم اقرا انٹرنیشنل اسکول کو عالمی معیار کے کلاس روم، بہترین سہولت، اچھے طریقہ تعلیم، تعلیم میں اختراعات اور‘نصاب میں بین الاقوامی جہت کے فروغ میں نمایاں خدمات کے لئے ’برٹش کونسل انٹرنیشنل اسکول ایوارڈ (آئی ایس اے ) سے نوازا گیا ہے ۔ یہ ایوارڈ چنئی کے تاج کورو منڈل ہوٹل میں منعقدہ تقریب میں برٹش کونسل کی طرف سے دیا گیا۔
اقرا انٹرنیشنل اسکول، بنگلورکی بانی منیجنگ ڈائرکٹر عائشہ نور نے جاری ایک ریلیز میں بتایا کہ اقرا انٹرنیشنل اسکول، بنگلور نے عالمی معیار کے کلاس روم، عالمی معیار کے طریقہ تدریس اوراسمارٹ کلاس کے اعتراف میں سال 2019-22 کے لئے برٹش کونسل انٹرنیشنل اسکول ایوارڈ (آئی ایس اے )ملاہے ۔ اس کے علاوہ اقراء انٹرنیشنل اسکول کے تعلیمی ویڈیو کو ملک کے کئی اسکولوں کے ویڈیوز میں منتخب کیا گیا ہے ۔ اسی کے ساتھ اس اسکول کوملک کے اسلامک اسکولوں میں باوقار قومی اسکول قرار دیا گیا ہے ۔قبل ازیں اسکول کو نمایاں کارکردگی کی وجہ سے متعدد قومی ایوارڈ مل چکے ہیں۔ یہ ایوارڈ بینچ مارکنگ اسکیم ہے جس میں اسکولوں کو اپنے نصاب میں بین الاقوامی جہت شامل کرکے اور کلاس روم کی بات چیت اورتبادلہ خیالات،ا ختراعات کرنے ،تدریسی طریقوں میں ایک نمایاں سطح حاصل کرنا ہوتا ہے ۔انہوں نے کہاکہ اس ایوارڈ سے ہمیں مزید تعلیمی میدان میں کام کرنے کا حوصلہ ملے گا اور اپنے اسکول کے معیار اور تعلیمی اختراعات کو مزید بلند کریں گے ۔ خیال رہے کہ آئی ایس اے اسکولوں کو ایک ایکشن پلان تیار کرنے اور بین الاقوامی سرگرمیوں کو عملی جامہ پہنانے کے لئے ایک فریم ورک مہیا کرتا ہے ، اور اسکولوں کو آئی سی ٹی کے استعمال، تخلیقی تعلیمی طریقوں اور سیکھنے کے حقیقی تناظر کے ذریعہ طلباء کے تعلیم و تعلم کا بھر پور تجربہ فراہم کرتا ہے ۔اسی کے ساتھ آئی ایس اے ایک قائدانہ چیلنج ہے اور ٹیم کی تشکیل، جدت اور پروجیکٹ مینجمنٹ کو فروغ دیتا ہے ۔بزنس گریجویٹ محترمہ عائشہ نور نے بتایا کہ اقراء انٹرنیشنل اسکول نے اپنے طلبا کو بین الاقوامی اور عالمی پلیٹ فارم مہیا کرنے کے لئے برٹش کونسل میں اندراج کیاتھا۔ انٹرنیشنل اسکول ایوارڈ کا حصول اسی سمت میں ایک اہم قدم ہے ۔انہوں نے بتایا کہ اس ایوارڈ کے لئے ، سال بھر، طلباء اور اساتذہ تعلیمی عمل میں بین الاقوامی جہتوں کو ملحوظ نظر رکھتے ہوئے متعدد منصوبوں اور سرگرمیوں میں شریک ہوئے تھے ۔جس سے طلباء کو بہت فائدہ ہو اور ان سرگرمیوں نے انہیں عالمی ثقافتی کی تقابلی بصیرت روشناس کرایا تھا۔محترمہ عائشہ نور نے کہاکہ یہ ایوارڈ ان طلباء اور اساتذہ کی محنت سے ممکن ہوا ہے جو جبوتی، افغانستان، بنگلہ دیش، پاکستان، برطانیہ، امریکہ، آسٹریلیا، جاپان، فرانس، چین، سری لنکا جیسے ممالک کے ساتھ سائنس، تاریخ وغیرہ کے ذریعہ مختلف باہمی تعاون کی سرگرمیوں میں شریک ہوئے تھے ۔بانی مینیجنگ ڈائریکٹر نے عملے کو مبارکباد اور شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اسکول اساتذہ محترمہ شمیمہ پروین، محترمہ انیقہ خان، محترمہ تحیتہ ملا، محترمہ مہناز روزہ احمد، محترمہ لمینہ ایم کے ، محترمہ ممتاز بیگم، محترمہ نغمہ اور محترمہ فاطمہ جبیں کاخصوصی تعاون کے لئے شکر گزار ہے ۔ واضح رہے کہ اس اسکول ایک کی نویں کلاس کی طالبہ ام ہانی ٹی کا‘ایرو اسپیس گرلز ان اسٹیم مینٹرشپ پروگرام’ میں انتخاب ہوا ہے اور گریڈ آٹھ کے دو طالب علم عزیزم حافظ محمد عمر اور عزیزم حافظ محمد عقیل نے عصری علوم کے IGCSE Syllabus۔کے ساتھ ساتھ حفظ قرآن کریم مکمل کیا تھا۔محترمہ عائشہ مسلم بچے اور بچیوں کو کس طرح جدید طریقے سے دینی اور عصری تعلیم کا سنگم بنایاجائے اس پر مسلسل کوشاں رہتی ہیں۔محترمہ نور عائشہ اور اقرا انٹرنیشنل اسکول کو نمایاں تعلیمی کارکردگی کی وجہ سے اب تک متعدد ایوارڈ مل چکے ہیں