جاپان مسئلہ کشمیر کا پُر امن اور دائمی حل چاہتا ہے

0
0

ہندوپاک کے درمیان مذاکرات ناگزیر ہے ، کشمیر کی صورتحال پر نظر گزر رکھے ہوئے ہیں /جاپانی خارجہ ترجمان

سرینگر //یو پی آئی // جاپان کا کہنا ہے کہ وہ کشمیر مسئلے کا پُر امن حل چاہتے ہیں تاکہ خطے میں امن و امان کے خواب کو شرمندہ تعبیر کیا جاسکے۔ جاپانی وزارت خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ کشمیر کی صورتحال پر وہ نظر گزر رکھے ہوئے ہیں اور اُن کا ملک چاہتا ہے کہ ہندوپاک اس مسئلے کو پُر امن طریقے سے حل کرئے۔ خبر رساں ایجنسی یو پی آئی کے مطابق بھارت کے ساتھ دفاعی معاہدوں پر دستخط کرنے کے بعد جاپان کے وزارت خارجہ کے ترجمان کی جانب سے جاری کئے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ بھارت کے ساتھ اُن کے تعلقات کافی اچھے ہیں اور دونوں ممالک کے درمیان کئی معاہدوں پر دستخط بھی ہوئے ہیں۔ کشمیر کی موجودہ صورتحال پر جاپانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہاکہ جموںوکشمیر کی صورتحال پر وہ قریبی نگاہ رکھے ہوئے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ ہمارا ملک چاہتا ہے کہ اس مسئلے کا ایک ایسا حل نکالا جائے جو دونوں ممالک کیلئے قابل قبول ہے۔ انہوںنے کہاکہ کشمیر کے مسئلے کو حل کرنا اب ناگزیر بن گیا ہے کیونکہ اس مسئلے کے باعث ہی پاک بھارت کے درمیان تعلقات کشیدہ بنے ہوئے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ ہمیں کشمیر مسئلے کے بارے میں پوری واقفیت ہے کہ یہ ایک پُرانا مسئلہ ہے اور اس کو حل کرنے کی خاطر دونوںملکوں کو زمینی سطح پر اقدامات کرنے چاہئے۔ترجمان کا کہنا تھا کہ جاپان اور بھارت کے درمیان تعلقات بہتری کی اور گامزن ہے اور دونوںممالک کے درمیان حالیہ کچھ ایام کے دوران کئی اہم معاہدے ہوئے ہیں۔ قابلِ ذکر ہے کہ پانچ اگست کے بعد پاکستان اور بھارت کے حالات کشیدہ بنے ہوئے ہیں۔ امریکہ ، چین ، روس ، فرانس اور دوسرے ممالک دونوںملکوں پر زور دے رہے کہ وہ مسائل کوحل کرنے کی خاطر مذاکرات کا راستہ اختیا ر کرئے کیونکہ بات چیت کے بغیر آج تک کوئی مسئلہ حل نہیں ہوا ہے لہذا خطے میں امن و امان کے قیام کی خاطر بات چیت لازم ملزوم ہے

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا