موقعے پر ہی عوامی مانگ کو کیا پورا ، بجلی ٹرانسفارمر کی تنصیب کی ہدایت
سرینگر؍ یکم ، دسمبر :کے این ایس / چیئر مین بی ڈی سی دمحال ہانجی پورہ ، کولگام محمد شریف بٹ نے کئی علاقوں کا دورہ کرتے ہوئے عوامی دیرینہ مانگ کو بھی موقعے پر ہی پورا کیا ۔ کے این ایس نمائندے کے مطابق چیئرمین بی ڈی سی شریف بٹ نے اتوار کے روز وٹی گام نور آباد ، یارو اور دیگر ملحقہ علاقوں کا دورہ کیا۔ دورے کے دوران چیئرمین بی ڈی سی موصوف نے عوامی حامل کے مسائل و مشکلات کا جائزہ لیا ۔ وٹی گام میں لوگوں کی دیرینہ مانگ کو پورا کرتے ہوئے چیئرمین نے محکمہ بجلی کے افسران کو ہدایت دی کہ یہاں فوری طور پر ایک بجلی ٹرانسفارمر نصب کیا جائے ۔ انہوں نے محکمہ بجلی کے افسران کو یہ بھی ہدایت دی کہ علاقے میں ترسیلی نظام کو بھی درست کیا جائے تاکہ گائوں میں بغیر خلل بجلی کی سپلائی بحال رہ سکے ۔ لوگوں نے اس اقدام کو قابل سراہنا قرار دیا ۔ اس کے علاوہ چیئرمین نے گائوں کیلئے آبپاشی نہر کی تعمیر کیلئے 5 لاکھ روپے واگذار کرنے کا اعلان کیا ۔