ترقیاتی کمشنر سرینگر نے جہانگیر چوک سے اقبال پارک تک سڑک کی فوری مرمت کی ہدایت دی

0
0

ترقیاتی کمشنر سرینگر ڈاکٹر شاہد اقبال چودھری نے جہانگیر چوک سے اقبال تک اورجے سی آر پی کے متصل سڑک کی فوری مرمت کی ہدایت دی۔انہوںنے آج ایک دورے کے دوران سڑک کامعائنہ کیا اور اس کی فوری مرمت کے لئے اقدامات کرنے کی ہدایات دیں۔چیف انجینئر ارأ،ایس ایس پی ٹریفک ،ایس ای پی ڈبلیو ڈی،پروجیکٹ منیجر اِرا اوردیگر متعلقہ آفیسران بھی ترقیاتی کمشنر کے ہمراہ تھے۔ اس موقعہ پرپبلک ورکس ڈیپارٹمنٹ کو ایک ہفتے کے اندر اندر پرپوزل پیش کرنے اور کام شروع کرنے کی ہدایت دی گئی۔انہوںنے کہا کہ پرپوزل پیش کرنے کے دن ہی فنڈس واگذار کئے جائیں گے۔یہ امر قابل ذکر ہے کہ گذشتہ ماہ شدید برفباری کے نتیجہ میں سڑک کے اس حصے کو نقصان پہنچا۔ اس دوران بتایاگیا کہ مرمت کا کام شروع کرنے کے ساتھ ہی سڑک کے اس حصے پر میکڈم بچھایا جائے گا۔ ترقیاتی کمشنر نے سڑ ک کو کشادہ کرنے کے لئے باقی ماندہ تعمیراتی ڈھانچوں کو بھی ہٹانے کی ہدایت دی۔ دریں اثنأ جہانگیر چوک میں ٹریفک کے دبائو کو کم کرنے کے لئے کئے جارہے اقداما ت کا بھی جائزہ لیا گیا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا