جے اینڈ کے ایڈز کنٹرول سوسائیٹی نے ورلڈ ایڈس دن کا انعقاد کیا 

0
0

 

جموں کشمیر ایڈس کنٹرول سوسائیٹی نے جی ایم سی جموں کے اشتراک سے آج ورلڈ ایڈس ڈے کے سلسلے میں تقریب کا انعقاد کیا تا کہ ایڈس کے بارے میں لوگوں میں بیداری پیدا کی جا سکے ۔  یکم دسمبر کو ہر سال پوری دُنیا میں ورلڈ ایڈس ڈے منایا جاتا ہے ۔  فائنانشل کمشنر صحت و طبی تعلیم اتل ڈولو جو اس موقعہ پر مہمانِ خصوصی کی حثیت سے موجود تھے ، نے ایڈس کی بدعت پر قابو پانے کیلئے منظم کوششیں کرنے کی ضرورت پر زور دیا ۔ انہوں نے کہا کہ اس بدعت کو سماج سے نکال باہر کرنے کیلئے ہر ایک کو اپنا رول ادا کرنا چاہئیے ۔  انہوں نے کہا کہ ایڈس کا مقابلہ کرنے کیلئے چار رُخی حکمتِ عملی اختیار کرنے کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ایچ آئی وی ٹیسٹنگ سہولیات پبلک ہیلتھ مراکز تک پہنچانے کیلئے منصوبہ کر رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پچھلی تین دہائیوں کے دوران ایڈس بیماری کے خلاف اچھی خاصی پیش رفت حاصل کی گئی ہے تا ہم بیماری کا مکمل طور خاتمہ کرنے کیلئے مزید اقدامات کرنے ضروری ہیں ۔  پروجیکٹ ڈائریکٹر جے اینڈ کے ایڈس کنٹرول سوسائیٹی مشتاق احمد راتھر نے ایڈس بیماری کے بارے میں بیداری پیدا کرنے کی خاطر عوامی شرکت کی اہمیت کو اجاگر کیا ۔  آج کی تقریب کے دوران کئی مقابلوں کا بھی انعقاد کیا گیا ۔ اس موقعہ پر رضا کارانہ طور پر خون کا عطیہ دینے کے ایک کیمپ کا بھی انعقد کیا گیا جس میں سماج کے مختلف طبقوں کے لوگوں نے خون کا عطیہ پیش کیا ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا