اگر پاکستان نہیں سنبھلا تو سخت جواب دیا جائے گا /وزیر دفاع
سرینگر //جے کے این ایس // پاکستان کو متنبہ کرتے ہوئے مرکزی وزیر دفاع نے کہاکہ اگر پھر سے پاکستان نے پلوامہ جیسی غلطی دہرائی تو اُسے سخت جواب کیلئے تیار رہنا ہوگا۔ انہوںنے کہاکہ بھارت اپنے سبھی ہمسایہ ممالک کے ساتھ تعلقات اُستوار کرنے کا خواہاں ہے تاہم اس کو کمزوری سے بھی تعبیر نہیں کیا جانا چاہئے۔ جے کے این ایس کے مطابق پونے میں تقریر سے تقریر کرتے ہوئے وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے کہاکہ پاکستان نے بھارت کے خلاف درپردہ جنگ شروع کی تاہم بھارت بھی پاکستان کو بین الاقوامی سطح پر اس کا جواب دے رہا ہے۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان کے عزائم کو ناکام بنانے کی خاطر فوج کسی بھی چیلنج کا مقابلہ کرنے کیلئے تیار ہیں۔ وزیر دفاع کے مطابق پاکستان کی جانب سے مسلسل ناجنگ معاہدے کی خلاف ورزیوں کا سلسلہ جاری ہے، جبکہ ہر روز حد متارکہ پر دراندازی ہو رہی ہے تاہم متحرک اہلکار پاکستان کے منصوبوں کو ناکام بنا رہی ہے۔ انہوںنے کہا کہ پچھلے ایک ماہ سے پاکستانی رینجرس نے کئی دفعہ عسکریت پسندوں کو اس طرف دھکیلا تاہم بھارتی افواج نے اُن کی کوششوں کو ناکام بناتے ہوئے اُنہیں واپس بھیج دیا جبکہ کئی ایک کو سرحد کے نزدیک ہی مار گرایا گیا ہے۔ اُن کا مزید کہنا تھا کہ حد متارکہ پر تعینات افواج کو نہ صرف جدید اسلحہ سے لیس کیا گیا ہے بلکہ رات کے دوران دکھائی دینے والے آلات بھی نصب کئے گئے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان کو یاد رکھنا چاہئے کہ بھارت جنگ میں پہل نہیں کرتا لہذا اگر پاکستان نے پہل کی تو بھارت اس کو ختم کرئے گا۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان نے بھارت کے خلاف درپردہ جنگ شروع کی ہے اور آئے روز سرحد پر رہائشی علاقوں کے ساتھ ساتھ بارڈر سیکورٹی فورسز پوسٹوں کو نشانہ بنایا جارہا ہے۔ انہوںنے کہاکہ سرحدوں پر پاکستان نے کشیدگی کا ماحول قائم کیا ہے اور آئے روز عسکریت پسندوں کو اس طرف دھکیلا جارہا ہے ۔ وزیر دفاع کے مطابق پاکستان کی جارحیت کا مقابلہ کرنے کیلئے افواج پوری طرح سے تیار ہیں ۔ ۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان کشمیر میں امن و امان کو تباہ وبرباد کرنا چاہتا ہے اور زیادہ سے زیادہ عسکریت پسندوں کو اس طرف دھکیلنے کی منصوبہ بندی کی جارہی ہیں تاہم سرحدوں پر تعینات افواج کو احکامات صادر کئے گئے ہیں کہ وہ حد متارکہ پر گشت بڑھانے کے ساتھ ساتھ دراندازی کی وبا کو ختم کرنے کی خاطر زمینی سطح پر اقدامات اُٹھائیں۔ انہوںنے کہاکہ حد متارکہ پر تعینات افواج پاکستان کی جارحیت کا جواب دینے کیلئے پوری طرح سے تیار ہیں اور کسی کو بھی وہم و گمان میں نہیں رہنا چاہئے کہ بھارت چپ بیٹھا ہیں۔ انہوںنے کہاکہ پاکستانی زیر انتظام کشمیر میں کیا کچھ ہو رہا ہے اس پر ہماری گہری نظر ہیں۔