بی ایس ایف کی جوابی کارروائی میں کئی چوکیاں تباہ ہوئیں /دفاعی ذرائع
سرینگر//جے کے این ایس // ہندوپاک افواج کے درمیان پونچھ سیکٹر میں گولہ باری ہوئی جس کے نتیجے میں لوگ گھروں میں سہم کررہ گئے۔ دفاعی ذرائع نے اسکی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ پاکستانی رینجرس نے ایک دفعہ پھر ناجنگ معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بی ایس ایف چوکیوں کا نشانہ بنایا تاہم بھارتی فوج کی جوابی کارروائی میں رینجرس کی کئی چوکیاں تباہ ہوئیں۔ جے کے این ایس کے مطابق پاک بھارت افواج کے درمیان سرحدوں پر گولہ باری کا نہ تھمنے والا سلسلہ جاری ہے۔ نمائندے نے بتایا کہ پاکستانی رینجرس نے سنیچر کی رات کو پونچھ میں بی ایس ایف چوکیوں پر فائرنگ کی جس کی وجہ سے حد متارکہ کے نزدیک رہائش پذیر لوگوں میں خوف ودہشت کا ماحول پھیل گیا ۔ نمائندے کا کہنا ہے کہ فوج نے بھی جوابی کارروائی کی جس دوران کئی گھنٹوں تک دو بدو گولیوں کا تبادلہ جاری رہا۔ دفاعی ترجمان کے مطابق پاکستانی رینجرس نے شام نو بجے کے قریب بغیر کسی اشتعال کے پونچھ سیکٹر میں بی ایس ایف چوکیوں کو نشانہ بنایا تاہم فوج نے بھی پوزیشن سنبھال کر جوابی کارروائی کی جس دوران اُس پار کشمیر میں کئی چوکیاں تباہ ہوئیں۔ دفاعی ذرائع کے مطابق پاکستان مسلسل ناجنگ معاہدے کی خلاف ورزی کررہا ہے جس کا بھارتی فوج منہ توڑ جواب دے رہی ہے۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان برفباری سے قبل زیادہ سے زیادہ عسکریت پسندوں کو اس طرف دھکیلنے کی منصوبہ بندی کررہا ہے تاہم پاکستان کے عزائم کو کسی بھی صورت میں کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا۔پنجاب کے وزیر اعلیٰ نے کشمیری طالب علموں کو راحت دی