ضلع کی 80 پنچائیتوں میں "آو چلیں گاؤں کی اور” پروگرام اختتام پذیر

0
0
تنویر پونچھی
پونچھ// پروگرام "آؤ چلیں گاؤں کی اور” کے دوسرے مرحلے کا آج پانچویں روز اختتام ہو گیا جس میں 80 کے قریب پنچایتوں میں عوام نے متعلقہ افسران کو اپنی مانگوں بارے آگاہ کیا دورے پر گے مختلف افسران نے آج پروگرام کے تحت اندراج ہوۓ کاموں پر مزید جانکاری موصول کرنے کے لیے پنچایت گھروں میں عوامی میٹنگوں کا انعقاد کیا۔ آج پروگرام کے تحت پنچایت درہ دلیاں کے وزیٹنگ آفیسر جوائنٹ فائنینشل کمشنر راجندر سنگھ تارا نے وہاں کے عوام کے ساتھ میٹنگ کی جس دوران ضلع ترقیاتی کمشنر پونچھ راہل یادو بھی موجود رہے میٹنگ میں مختلف موضوعات جیسے سڑک کا کام منظور شدہ پانی سپلائی سکیم اور بجلی کے پولوں کی فراہمی زیر بحث آئے میٹنگ میں بیک ٹو ویلج کے پہلے مرحلے میں ہوۓ کاموں سے متعلق تفصیلی جانکاری بھی عوام کے روبرو کی گئی۔ متعلقہ افسران نے جانکاری دیتے ہوۓ کہا کہ 35 خواتین پر مشتمل ایک سیلف ہیلپ گروپ بنایا گیا جس میں ان خواتین کو کٹنگ ٹیلرنگ کا کام سکھایا گیا اور بعد میں ان میں سے پانچ کو بہترین کام کرنے کے لیے پی ایم ای جی پی کے تحت مالی معاونت بھی فراہم کی گئی۔ اس دوران ڈپٹی کمشنر موصوف نے وہاں پر موجود رہے کر عوامی مشکلات سنیں اور افسران کو تمام کاموں کو اولین ترجیح میں پورا کرنے کی ہدایات جاری کیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا