کے کے شرما نے انسانی وسائل اور ترقی کی وزارت کے سیکرٹر ی اعلیٰ تعلیم کے ساتھ ملاقات کی

0
0

لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر کے کے شرما نے وزارت انسانی و ترقی کے سیکرٹری اعلیٰ تعلیم آر سبھرامنیم کے ساتھ ملاقات کی اور نشٹھا، ارپت اور روسا جیسی سکیموں کی جموں وکشمیر میں عمل آوری کا جائزہ لیا ۔ میٹنگ کے دوران انہوں نے طلاب سے جڑے کئی معاملات پر تبادلہ خیال کیا ۔انہیں بتایا گیا ہ نشٹھا سکیم کے تحت جموں وکشمیر میں 86ہزار ایلمنٹری اساتذہ کو تربیت دی جارہی ہے ۔ مشیر نے سیکرٹر ی کو بتایا کہ خصوصی پیکیج سے متعلق ایک منصوبہ پہلے ہی ایم ایچ آر ڈی کو بھیج دی اگی اہے ۔ انہوںنے کہا کہ اعلیٰ تعلیم کے شعبے میں ضروریات کو پور اکرنے کے عمل پر غور کیا جانا چاہیے ۔سیکرٹری نے کہاکہ جموں وکشمیر میں اس شعبے کو بڑھاوا دینے کے لئے اقدامات کئے جارہے ہیں۔ کے کے شرما نے جموں وکشمیر کے یونیورسٹیوں کے طلباء کے لئے یونیورسٹیوں کے مابین اکیڈیمک کریڈیٹ ٹرانسفر کے لئے یوجی سی کے اجازت نامے کا جائزہ لینے معاملہ بھی اجاگر کیا۔ سیکرٹری نے مشیر کو یقین دلایا کہ روسا کے تحت رقومات کو عنقریب ہی جاری کیا جائے گا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا