لندن حملہ میں دو افراد کی ہلاکت کی تصدیق

0
0

لندن،  (ژنہوا) میٹروپولٹین پولیس کے کمشنر کریساڈک نے جمعہ کو لندن برج حملے میں دو لوگوں کے مارے جانے کی تصدیق کی۔اس حملہ میں دو افراد کی موت کے علاوہ دیگر تین افراد زخمی ہوئے ہیں جن کااسپتال میں علاج چل رہا ہے ۔ مسٹر کریساڈک نے پریس کانفرنس میں کہا‘‘ہمارے انسداد دہشت گردی کے جوان اس حملہ میں اپنی جان گنوانے والے لوگوں کی شناخت کر کے مقتولین کے لواحقین کی مدد کرے گا’’۔انہوں نے کہا کہ حملے کے بعد لندن میں احتیاطا ًسیکورٹی بڑھا دی گئی اور تلاشی مہم جاری ہے ۔ مسٹر کریساڈک نے کہا‘‘آنے والے دنوں میں اور بھی پولیس فورس دیکھنے کو ملیں گے اور ہر علاقے میں سیکورٹی فورس تعینات ہوں گے ’’۔انہوں نے کہا‘‘ہم اس بات کی تحقیقات کر رہے ہیں اور یہ جاننے کی کوشش کر رہے ہیں کہ صحیح معنوں میں یہاں کیا ہوا تھا اور اس میں کسی دوسرے کے شامل ہونے کی گنجائش ہے یا نہیں۔ اسی وجہ ہم نے حملے کے بعد لندن برج کے میدان میں تلاشی مہم جاری رکھی’’۔لندن کے میئر صادق خان نے بھی حملے میں زخمی ہونے والے دو لوگوں کے مارے جانے کی تصدیق کی ہے ۔ انہوں نے کہا‘‘لندن میں دہشت گردی کبھی نہیں پیدا ہوگی، دہشت گردی کبھی نہیں جیت پائے گی’’۔اس دوران برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن نے کہا کہ معاملہ کی جانچ جاری ہے اور جلد ہی لوگوں کو انصاف ملے گا۔ انہوں نے کہا کہ میٹروپولٹین پولیس کی تحقیقات جاری ہے ۔پولیس نے اس سے پہلے بتایا کہ انہوں نے اس معاملے میں ایک مشتبہ کو مار گرایا ہے ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا