جھارکھنڈ میں پہلے مرحلہ کی 13 اسمبلی نشستوں پر پولنگ شروع

0
0

رانچی، 30 نومبر (یواین آئی) جھارکھنڈ میں اسمبلی کی 81 میں سے پہلے مرحلہ کی نکسل متاثرہ 13 نشستوں کے لئے زبردست سیکورٹی انتظامات کے درمیان آج صبح سات بجے پولنگ شروع ہو گئی۔
ریاستی الیکشن آفس کے ذرائع نے یہاں بتایا کہ پہلے مرحلہ کے لئے- چترا (محفوظ)، گملا (ایس یو)، بشنوپور (ایس یو)، لوہردگا (ایس یو)، منیکا (ایس یو)، لاتیہار (ایس یو)، پانكي، ڈالٹن گنج، بشرام پور، چھترپور ( ایس یو)، حسین آباد، گڑھوا اور بھوناتھ پور میں زبردست سیکورٹی انتظامات کے درمیان صبح سات بجے سے پولنگ شروع ہو گئی،جو شام تین بجے تک چلےگی۔
اسمبلی انتخابات کے پہلے مرحلہ میں 13 نشستوں کے لئے ہو رہی ووٹنگ کو پرامن، منصفانہ اور شفاف طریقے سے کرانے کے لئے سیکورٹی کے پختہ انتظامات کئے گئے ہیں۔ تمام پولنگ مراکز پر فورس کےجوان تعینات کئے گئے ہیں اور مسلسل گشت کی جا رہی ہے۔ پہلے مرحلہ میں جن اسمبلی سیٹوں کے لیے انتخابات ہو رہے ہیں ، ان میں سے بیشتر نکسل متاثرہ ہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا