ممبئی (یواین آئی)مہاراشٹر کے نئے وزیراعلی ادھوٹھاکرے نے جمعہ کو باقاعدہ طورپر اپنی ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں ۔مسٹر ٹھاکرے کی قیادت میں جمعرات کو شیوسینا ،نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی )اور کانگریس کے اتحاد والی ‘مہا وکاس اگھاڑی ’نے اقتدارسنبھال لیاہے ۔نئے وزیراعلی نے وزارت پہنچ کر وہاں لگی چھترپتی شیواجی مہاراج کی تصویر پر گلہائے عقیدت پیش کیے ۔اس سے قبل مسٹر ٹھاکرے جنوبی ممبئی میں ہوتاتما چوک پر رکے اور خراج عقیدت پیش کیا