ممبئی، (یو این آئی ) انگلینڈ کے بین الاقوامی شہرت یافتہ سٹی فٹ بال گروپ (سي ایف جی) نے انڈین سپر لیگ کی ٹیم ممبئی سٹی ایف سی میں میجورٹي ا سٹیک حاصل کرنے کے معاہدے پر رضامندی ظاہر کی ہے ۔ ممبئی سٹی ایف سی، سٹی فٹ بال گروپ نیٹ ورک کا آٹھواں کلب ہو گا ۔سي ایف جي کلب کے پاس 65 فیصد اسٹاک ہوں گے وہیں موجودہ حصص یافتگان، اداکار اور فلم ساز رنبیر کپور اور بمل پاریکھ کے پاس مشترکہ طور پر 35 فیصد حصہ داری رہے گی۔ یہ سرمایہ کاری کچھ فٹ بال یونٹوں کی منظوری کے بعد مکمل ہو جائے گا۔سي ایف جي کے چیف ایگزیکٹو آفیسر فیران سوریانو اور فٹ بال اسپورٹس ڈیولپمنٹ لمیٹڈ اور ریلائنس فاؤنڈیشن کی چیئر پرسن نیتا امبانی نے شراکت کا اعلان جمعرات کو کیا۔ اعلان کے وقت کلب کے شائق موجود تھے ۔ اس سودے سے ممبئی سٹی ایف سی کو گروپ کے کمرشیل اور فٹ بال کی معلومات کا فائدہ ملے گا، ساتھ ہی کلب کی پہنچ سي ایف جي گلوبل کمرشل پلیٹ فارم تک ہوگی۔ممبئی سٹی ایف سی کا گھریلو میدان 8،000 کی صلاحیت والا ممبئی فٹ بال میدان ہے جس میں ایک کثیر مقصدی اسپورٹس فیزیلٹی ، اندھیری ا سپورٹس کمپلیکس میں واقع ہے ۔ سٹی فٹ بال گروپ دنیا کے معروف فٹ بال کلبوں کا آپریٹر ہے ۔ اسے انگریزی پریمیئر لیگ چمپئنز کی ملکیت کے لئے جانا جاتا ہے ، مانچسٹر سٹی ایف سی میں، امریکی نیو یارک شہر، آسٹریلیا کا میلبورن سٹی ایف سی، جاپان کا یوکوہاما ایف مرینو، یوراگوئے کا کلب ایٹلیٹکو ٹرک، اسپین کی گیرونا میں ایف سی اور چین کی سچوان جن ایف سی شامل ہیں۔سی ایف جی میں 1،500 سے زائد فٹ بال کھلاڑی ہیں جو ہر سال 2،500 سے زیادہ میچ کھیلتے ہیں ۔ ‘سٹیزن گوگ’ مہم کے ذریعے ، سي ایف جي نے اپنے 2019 ورژن میں ممبئی سمیت چھ براعظموں میں پھیلے کمیونٹی پروگراموں کی بھی حمایت کی ہے ۔انڈین سپر لیگ اور ہندستانی فٹ بال میں سٹی فٹ بال گروپ کا خیر مقدم کرتے ہوئے نیتا امبانی نے کہاکہ یہ ایک تاریخی موقع ہے ، ہندستانی فٹ بال نے جو بلندی حاصل کی ہے یہ اس کا جشن ہے ، ہندستانی فٹ بال کو لے کر یہ ہماری وابستگی اور وژن کی توثیق کرتا ہے ۔ یہ ہندوستانی فٹ بال کی بڑھتی ہوئی اپیل اور ہندستان کے فٹ بال کے پرستار کے ناقابل فراموش حمایت کا ثبوت ہے ۔ یہ ہماری فٹ بال، ہماری ثقافت اور کھیل کی ترقی کی ہماری کوششوں کے لئے فخر کا لمحہ ہے ۔ ہماری نوجوان طاقت اور صلاحیت ہندستان کو آج دنیا کا سب سے زیادہ پر کشش عالمی مواقع فراہم کرتی ہے ، وہ بھي ہر میدان میں اور خاص طور پر اس کھیل میں۔نیتا امبانی نے کہاکہ تمام ہندوستانی فٹ بال متعلقین کی جانب سے میں سٹی فٹ بال گروپ کا خیر مقدم کرتی ہوں اور ہندستانی فٹ بال میں ان کی دلچسپی اور اعتماد کے لئے ان کا شکریہ کرتی ہوں۔ مجھے یقین ہے کہ ممبئی سٹی ایف سی اور ہندستانی فٹ بال کو اس تاریخی شراکت سے کافی فائدہ ہوگا۔سي ایف جي نے سٹی فٹ بال گروپ انڈیا کے چیف ایگزیکٹو آفیسر کے طور پر سینئر نائب صدر ڈیمین ولوبي کو مقرر کیا ہے ۔ ڈیمین آنے والے ہفتوں میں سنگاپور سے ممبئی منتقل ہوں گے ۔