بیک ٹو ویلج عوامی خواہشات کے ساتھ دھوکہ۔ سید ناز علی شاہ

0
0
تنویر پونچھی
پونچھ// حکومتی سطح پر گاؤں کی تعمیر و ترقی کے لیے چلاۓ گے پروگرام بیک ٹو ویلج عوامی خواہشات امنگوں کے انتہائی برخلاف ہے اس لیے پروگرام کا چلانا بالکل فضول اور وقت کی بربادی ہے ان باتوں کا اظہار کانگریس سیوا دل کے بلاک ننگالی کے صدر سید ناز علی شاہ نے روزنامہ لازوال سے بات کرتے ہوۓ کیا انہوں نے کہا کہ کسی بھی کام کا دوسرا مرحلہ تب شروع ہوتا ہے جب پہلا مرحلہ کامیاب ہو یا مکمل ہو لیکن یہاں ایسا لگتا ہے کہ حکومت محض تشہیر چاہتی ہے اور لوگوں کے کام کرنے کے بجائے ان کا وقت ضائع کرنے میں یقین رکھتی ہے انہوں نے کہا کہ سکیم کے تحت پہلے جن کاموں کا اندراج ہوا تھا ان میں سے تاحال کوئی بھی منصوبہ مکمل نہیں ہوا مکمل ہونا تو دور ابھی تک شروعاتی  ہی نہیں ہوا اور دوسرے مرحلے کی کاغذی تشہیر انتظامیہ اکائیوں کی اور سے شروع کروا دی گئی ہے جو عوامی امنگوں و خواہشات کے برخلاف ہی نہیں بلکہ بالکل برعکس ہے اور عوامی خواہشات کی ساتھ دھوکہ ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا