بیک ٹو ولیج پروگرام کی بدولت بانڈی پورہ ضلع ترقی کی راہ پر گامزن
ضلع میں کنورجنس موڑکے تحت 14.73کروڑ روپے کے کام مکمل
بانڈی پورہ//’بیک ٹو وِلیج ‘پروگرام کی بدولت لوگوں کو بنیادی سطح پر حکمرانی کی سہولیات مہیا رہو رہی ہیں او روہ اب بااِختیار محسو س کر رہے ہیں ۔ اس کے علاوہ ترقیاتی کاموں کو ریکارڈ مدت کے اندر مکمل کیا جارہا ہے۔ عوام نے اِس پروگرام کے تئیں گہری دلچسپی کا مظاہرہ کیا ہے اور دیہی علاقوں میں ترقیاتی عمل رفتار پکڑ رہا ہے۔مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ انہوں نے صحیح معنوں میں بیک ٹو ولیج پروگرام کے دوران جمہوریت کے معنی سمجھ لئے ہیں۔ایک سرپنچ نے گرورہ میں کہا ہے کہ یہ پروگرام حکمرانی کے عمل میں ایک صحیح تبدیلی ہے اور لوگوں کے مسائل کے بارے میں ان کی دہلیز پر ہی جانکاری حاصل کی جارہی ہے۔ پنچایتوں کی طرف پہلے کے مقابلے میں خصوصی توجہ دی جارہی ہے ۔بی ٹو وی پروگرام کے پہلے مرحلے کے دوران گائوں والوں نے ضلع میں 1162کاموں کی وکالت کی۔ ان میں سے ایک کام ہر ایک پنچایت میں ہاتھ میں لیا گیا۔ بانڈی پورہ ضلع میں 151پنچایتیں ہیں ۔ اے سی ڈی جہانگیر احمد کھانڈے نے کہا ہے کہ دیہی ترقی محکمہ نے اِن کاموں کو کنورجنس موڈ کے تحت 14.73کروڑ روپے کی لاگت سے عملایا ۔ ان کا تعلق بجلی ، پانی، آبپاشی فلڈ کنٹرول اور تعلیمی محکموں سے تھے۔ زرعی سیکٹر کی طرف خصوصی توجہ دیتے ہوئے محکمہ زراعت نے اس پروگرام کا فائدہ اُٹھاتے ہوئے کسانوں میں جدید طرز کے آلات کشاورزی تقسیم کئے ۔دیہی ترقیات محکمہ نے دیہی علاقوں میں کھیل کود کے بنیادی ڈھانچے کو بڑھاوا دینے کے لئے کئی اقدامات کئے اور اب تک کئی کھیل کے میدانوں کو مکمل کیا گیا ۔ کھیل کود محکمہ نے ہرایک پنچایت میں کھلاڑیوں میں سازو سامان تقسیم کیا۔ ماحولیات کی طرف خصوصی توجہ دیتے ہوئے حیاتیاتی تنوع کی نظامت سے متعلق کمیٹیاں تشکیل دی گئیں اور پنچوں و سرپنچوں کو مختلف فرائض تفویض کئے گئے تاکہ دیہی علاقوں میں ماحولیاتی تواز ن کو برقرار رکھا جاسکے۔ دیہی علاقوں میں ہفتہ بھر طویل سرگرمیوں کو کے دوران دورہ کرنے والے اَفسروں اور مختلف محکموں کے اَفسروں نے فلاحی سکیموں کی پیش رفت کا جائزہ لیا اور لوگوں کا فیڈ بیک حاصل کیا۔ لوگوں کو اس دوران مختلف سکیموں کی جانکاری دی گئی تاکہ بے روزگار نوجوان روز گار کمانے کے اہل بن سکیں۔ دریں اثنا ’بی ٹو وی 2 ‘کے پانچویں دِن ڈی سی بانڈی پورہ نے آج مختلف پنچایتوں کا دورہ کر کے وہاں افسروں ، سرپنچوں اور مقامی لوگوں کے ساتھ بات چیت کی۔انہوں نے ترقیاتی کاموں کا بھی معائینہ کیااور کسانوں میں آلات کشاورزی تقسیم کئے۔ اُنہوں نے کئی مقامات پر کسانوں میں پیڑی تریشر تقسیم کئے اور آلوسہ بلاک میں ایک شجرکاری مہم کا بھی افتتاح کیا۔ ضلع کے دیگر علاقوں میں دورہ کرنے والے افسروں نے پچاس پنچایتوں میں لوگوں کے ساتھ بات چیت کی اور ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا۔ اَفسروں نے سماجی بہبود محکمہ کی طرف سے عملائی جارہی سکیموں کے حوالے سے لوگوں کا فیڈ بیک بھی حاصل کیا۔