نئی دہلی، (یو این آئی) دلی کے وزیراعلی اروند کیجریوال نے شیو سینا سربراہ ادھو ٹھاکرے کو جمعرات کے روز مہاراشٹر کے وزیراعلی کے عہدے کا حلف لینے پر مبارکباد دی۔
مسٹر کیجریوال نے ٹوئٹ کیا کہ ’’مسٹر ادھو ٹھاکرے جی کو مہاراشٹر کے وزیراعلی کے عہدہ کا حلف لینے پر بہت بہت مبارکباد اور نیک خواہشات۔
”
قابل ذکر ہے مسٹر ادھو ٹھاکرے نے ممبئی کے شیواجی پارک میں منعقد شاندار تقریب میں جمعرات کی شام ریاست کے 19 ویں وزیر اعلی کے طور پر حلف لیا۔